اس میمورنڈم کے ذریعے یونین نے بلاک کے سبھی پنچایتوں کے وارڈ سکریٹریوں کو کوسٹ گارڈ کے عہدے پر بحال کرنے اور اعزاز دینے کا مطالبہ کیا۔
یونین کے صدر نعمان عالم نے کہا کہ کوچادھامن بلاک کے 24 پنچایتوں کے وارڈ سکریٹری گذشتہ دو برسوں سے مفت میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ کسی کو ایک پیسے کی کہیں سے آمدنی نہیں ہے جب کہ سب گھر پریوار والے ہیں۔ اس طرح کوئی کیسے گزر بسر کر سکتا ہے۔
ایسے میں حکومت بہار سے ہماری اپیل ہیکہ بلاک سمیت پورے ضلع کے سبھی وارڈ سکریٹریوں کی تنخواہ یا پھر معاوضہ بحال کیا جائے۔
یونین کے صدر نے مزید کہا کہ اس وقت پورے ضلع میں ہر گھر جل ہر گھر نل کے تحت پانی ٹینکی بٹھانے کا کام زوروں پر چل رہا ہے لیکن اس کام سے وارڈ سکریٹری کو محروم رکھا جا رہا ہے۔ جبکہ ہونا یہ چاہیے تھا کہ یہ کام وارڈ سکریٹری کے دیکھ ریکھ میں ہوتا۔
ہم یہ بھی مانگ کرتے ہیں کہ اس کام میں ہماری حصہ داری ہو تا کہ کوئی بھی نمائندہ خواہ مکھیا ہو یا ممبر اس میں من مانی نہ کر سکے۔
وہیں اس سلسلے میں بلاک ڈولپمنٹ آفیسر سکندر عالم نے کہا کہ یونین کی جانب سے جو تحریری شکایت ہمیں دی گئی ہے اسے ہم ضلع مکھیا ڈی ایم تک پہنچائیں گے اور کوشش کی جائے گی کہ یہ معاملہ جلد از جلد حل کیا جائے۔
وہیں یونین سے جڑے منظر عالم نے کہا کہ اگر حکومت ہماری مانگیں پوری نہیں کرتی تو ہم بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گے، ہائی وے جام کریں گے۔ اس وقت تک لڑتے رہیں گے جب تک کہ ہماری مانگیں پوری نہ کی جائے۔