ETV Bharat / state

رکن پارلیمان اشفاق کریم نے ڈھائی کروڑ روپیہ عطیہ کیا - Ashfaq Karim donated Rs 2.5 crore

راجیہ سبھا رکن اور کٹیہار میڈیکل کالج کے چیئرمین ڈاکٹر احمد اشفاق کریم نے کورونا وائرس سے جنگ جیتنے کے لیے بہار کے پانچ اضلاع کو اپنے ایم پی فنڈ سے ڈھائی کروڑ روپے الاٹ کیا ہے۔

رکن پارلیمان اشفاق کریم نے ڈھائی کروڑ روپیہ عطیہ کیا

author img

By

Published : Mar 30, 2020, 1:50 PM IST

ان پانچ اضلاع میں کٹیہار، ارریہ، پورنیہ، کشن گنج اور ویشالی شامل ہیں۔ ان پانچوں اضلاع کو پچاس پچاس لاکھ روپے احمد اشفاق کریم نے الاٹ کیے ہیں تاکہ کورونا سے بچاؤ کے لیے ضروری سامان خرید کر عوام کو فراہم کیا جا سکے۔

ڈاکٹر احمد اشفاق کریم نے متعلقہ اضلاع کے یوجنا افسران کو الاٹ منٹ فنڈ کا لیٹر جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'اس رقم کا استعمال پارلیمنٹ کی جانب سے طے کردہ اصول اور مد میں خرچ کیا جائے۔

لیٹر جاری کرنے کے بعد ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'کورونا کی وبا سے پوری دنیا کے لوگ پریشان ہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں جو جہاں جس طرح مدد کر سکتا ہے اسے کرنا چاہیے اور حکومت نے کورونا سے جنگ کے لیے جو ضابطے طے کیے ہیں اس پر ہر شخص کو عمل کرنا چاہیے۔

ڈاکٹر اشفاق کریم نے مزید کہا کہ 'کٹیہار میڈیکل کالج میں آئی سولیشن وارڈ قائم کیے گئے ہیں جہاں ڈاکٹروں کی نگرانی میں مثتبہ مریضوں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے۔

لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ممبران میں سب سے زیادہ فنڈ الاٹ کرنے والے احمد اشفاق کریم نے کہا کہ 'اپنے فنڈ کو سیمانچل میں خرچ کرنے کو اس لیے ترجیح دی کیونکہ یہ علاقہ پہلے سے پسماندہ ہے اور یہاں کی پسماندگی دور کرنے کے لیے وہ شروع سے ہی جدوجہد کرتے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.