ETV Bharat / state

Mehbooba Mufti in Bihar گیا میں محبوبہ مفتی نے مہابودھی مندر کی زیارت کی

بہار کے اسلام پور نالندہ میں واقع کشمیری چک میں کشمیر کے آخری بادشاہ یوسف شاہ چک کی مزار پر حاضری دینے کے بعد محبوبہ مفتی نے مہا بودھی مندر کی بھی زیارت کی۔

author img

By

Published : Jun 22, 2023, 9:42 PM IST

Etv Bharat
گیا میں محبوبہ مفتی نے مہابودھی مندر کی زیارت کی

گیا: جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعرات کو بودھ گیا کے مشہور بودھی مندر میں مہاتما گوتم بدھ مندر کی زیارت کی۔ وہ شام کو بودھ گیا پہنچیں اور مندر میں گرو گرہ "خاص مقام" کی زیارت کی۔ انہیں سخت سیکورٹی کے درمیان بودھ گیا لایا گیا تھا اور سخت سیکورٹی کے درمیان ہی انہوں نے مہاتما گوتم بدھ کا درشن کرایا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے بی ٹی ایم سی کے عہدیداروں سے مہابودھی مندر کے بارے میں تفصیلی جانکاری بھی لی۔ ان کی آمد کو لیکر عظیم اتحاد کے رہنما اور کارکنان پرجوش نظر آئے اور ساتھ ہی وہ ان کے ہمراہ تھے۔

محبوبہ مفتی نالندہ کے راستے گیا جی کے بودھ گیا پہنچی تھیں وہیں اسلام پور نالندہ میں واقع کشمیری چک میں کشمیر کے آخری بادشاہ یوسف شاہ چک کی مزار پر حاضری دینے کے بعد انہوں نے مہا بودھی مندر کی زیارت کی ہے۔ مقدس مقامات کی زیارت کے بعد انہوں نے مقدس مہابودھی درخت کا بھی مشاہدہ کیا۔ دراصل وہ جمعہ کو پٹنہ میں ہونے والی اپوزیشن اتحاد کی میٹنگ میں شرکت کے لیے بہار آئی ہیں۔ میٹنگ میں شرکت سے پہلے، انہوں نے نالندہ میں واقع کشمیری چک میں مزارپر جانے اور پھر مہاتما بدھ کی زیارت کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ یہی وجہ تھی کہ وہ شام کو نالندہ کے راستے سڑک کے ذریعے گیا پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں:

اس موقع پر ٹکاری کے جے ڈی یو کے سابق ایم ایل اے سہ جے ڈی یو ضلع صدر ابھے کشواہا اپنے ساتھیوں کے ساتھ سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی قیادت کر رہے تھے۔ اسی وقت، بی ٹی ایم سی سکریٹری این ڈورجی اور اروند سنگھ کے علاوہ دیگر لوگ بھی موجود تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ مہا بودھی مندر کے دیدار کے بعد وہ براہ راست پٹنہ کے لیے روانہ ہونے والی ہیں انکی آمد کو انتظامیہ نے خفیہ رکھا تھا اور اچانک انکی آمد نے سبھی حیران کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.