پٹنہ:بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے مدرسہ اسلامیہ شمس الہدی میں ایسوسی ایشن آف مسلم ڈاکٹرس کے اور نیروگ ہاسپٹل کے اشتراک سے پیام انسانیت فارم کے زیر اہتمام منعقد خون عطیہ اور مفت طبی جانچ کیمپ کا انعقاد کیا گیاMega Blood Donation Camp Held In Patna Bihar
افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سرجن ڈاکٹر احمد عبد الحی نے کہاکہ انسان کا خون سے رشتہ ہے اور ڈاکٹر سے بڑھ کر خون کی اہمیت کو کون جان سکتا ہے۔خون انسان کو بار بار دینا چاہیے، اس سے انسان صحت مند رہتا ہے،خون نہیں دینے سے 120 دنوں میں خون مر جاتا ہے۔اگر ہم خون دیتے ہیں تو چوبیس گھنٹے کے اندر اتنا خون جسم خود بخود سے بنا لیتا ہے،
مہمان خصوصی رکن اسمبلی محمد کامران نے کہا کہ انسانیت کی خدمت سب سے بڑا مذہب ہے،فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد سے ہر طرح کے لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں، یہ عوامی اور انسانی خدمت ہے،جو لوگ بھی اس میں خدمت انجام دے رہے ہیں وہ سب انسانیت کی بنیاد پر ہے، یہ بہت اچھا قدم ہے۔ میں اس کے ذمہ داروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،
مولانا مظہر الحق عربی فارسی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر عید محمد انصاری نے کہا کہ یہ بڑا مبارک کام ہے،مذہب سے اوپر اٹھ کر انسانیت کی بنیاد پر خدمت کرنا اور ضرورت مندوں کے کام آنا سعادت کی بات ہے۔
مزید پڑھیں:Gaya Police ایس ایس پی کی پہل پر نکسلیوں کے گڑھ میں کیمپ کا اہتمام
اس موقع پر 59 یونٹ بلڈ محتلف مرد و خواتین نے خون کا عطیہ کیا اور تقریبا دو سو لوگوں نے اپنا چیک اپ کرایا، چیک اپ کے بعد انہیں فری میں دوائیاں بھی فراہم کرائی گئیں جن ڈاکٹروں نے اس موقع پر اپنی خدمت انجام دی، ان میں ڈاکٹر دھیرج کمار، ڈاکٹر گورو کمار، ڈاکٹر کلپنا جھا، ڈاکٹر شادمان، ڈاکٹر مکیش، ڈاکٹرفیض، ڈاکٹر تنویر خان، ڈاکٹر امان اللہ، ڈاکٹر صہیب، ڈاکٹر سارہ حق، ڈاکٹر یوکیش، ڈاکٹر ریحان خان کے نام قابل ذکر ہیں. Mega Blood Donation Camp Held In Patna Bihar