ETV Bharat / state

ارریہ کووڈ ویکسینیشن مہم: ضلع کلکٹر کی تمام مذاہب کے رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ - کووڈ ویکسین لینے کو یقینی بنانا

بہار کے ضلع ارریہ میں کووڈ ویکسینیشن کی کامیابی کے لیے ضلع کلکٹر نے تمام مذاہب کے رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کی۔

کووڈ ویکسینیشن کو لے کر تمام مذاہب رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ

author img

By

Published : Jun 11, 2021, 11:23 AM IST

کورونا وبا کے دوران حکومت جہاں اس وبا کے خاتمے کے لئے ضلعی سطح سے لیکر بلاک و پنچایت تک ایک ایک شخص کو کووڈ ویکسین لینے کے لیے شعور بیدا کررہی ہے۔ مگر عوام کی ایک بڑی تعداد ایسی بھی ہے جو خوف و ڈر اور افواہ پر دھیان دے کر کووڈ ویکسین لینے سے کترا رہے ہیں، ایسے لوگوں کی ذہن سازی کے لیے ارریہ ضلع انتظامیہ تمام مذاہب کے دھرم گروؤں و دیگر تنظیموں کے ذمہ داران کے ذریعہ اپنا پیغام پہنچانا چاہ رہی ہے اور اس کے فوائد سے لوگوں کو آگاہ کرنا چاہتی ہے، اسی کو لیکر ارریہ ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے کلکٹریٹ کے پریس کانفرنس ہال میں تمام مذاہب، ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائیوں کے مذہبی رہنماؤں کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔

کووڈ ویکسینیشن کو لے کر تمام مذاہب رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ

اس میٹنگ کا آغاز ضلع کلکٹر، سول سرجن و دیگر اہم شخصیات نے مشترکہ طور پر شمع روشن کر کے کیا، نشست کی صدارت کر رہے ضلع کلکٹر نے شریک شرکاء سے کووڈ ویکسین کو لیکر اظہار خیال کرنے کا موقع دیا۔ ساتھ ہی اسے کس طرح کامیاب بنایا جائے اس سے بھی آگاہ کرنے کی گزارش کی. سب سے پہلے جمعیت علمائے ارریہ کے جنرل سکریٹری مفتی اطہر القاسمی نے کہا کہ اس وبا سے پورا ملک جوجھ رہا ہے۔

اس جنگ میں ہم ضلع انتظامیہ کے معاون و مددگار ہیں، یہ بات صحیح ہے کہ اب بھی بہت سے لوگ ایسے ہیں جو ویکسین لئے جانے پر خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں، ہمیں ایسے لوگوں کو اعتماد میں لینا ہوگا۔ جب ان کا اعتماد بحال ہوگا تو وہ خود بھی ویکسین لیں گے اور دوسروں کو بھی لینے پر آمادہ کریں گے. ہمیں ان کے اندر بیٹھے خوف کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر مولانا آفتاب عالم مظاہری، مولانا عبد اللہ سالم چترویدی، ماسٹر محسن وغیرہ نے بھی اہم مشورے و تجاویز پیش کی۔

صدارتی خطاب میں ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے تمام مذاہب کے معززین کے ساتھ مذاکراتی میز پر ایک ساتھ مل بیٹھنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

ضلع کلکٹر نے کہا کہ ارریہ میں اب تک ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو ویکسین دیا گیا ہے مگر ان میں سے ایک معاملہ بھی ایسا نہیں آیا کہ ویکسین لینے کے بعد کسی کی موت ہوئی ہو، لوگوں کو افواہ سے بچنے کی ضرورت ہے۔

ارریہ کے تمام معزز نمائندے و سرکاری محکموں سے جڑے اعلیٰ افسران نے بھی ویکسین لیا ہے اور سب صحت مند ہیں۔

ضلع کلکٹر نے کہا کہ ویکسینیشن میں جب تک اضافہ نہیں ہوگا تب تک ہم اس وبا سے آزاد نہیں ہو سکتے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.