ریاست بہار کے کیمور ضلع میں یوم عاشورہ کو لے کر موہنیاں اور بھبھوا سب ڈویزن میں امن کمیٹی کی جانب سے انومنڈل افسر کی قیادت میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔
اس دوران 'ایس ڈی او' جنم جے شکلا نے بتایا کہ کووڈ۔19 کے پیش نطر مرکزی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں مذہبی پروگرام کے انعقاد پر پابندی عاٸد کی گئی ہے۔ کیمور سمیت ریاست بھر میں محرم الحرام کے موقع پر جلوس۔ اکھاڑا پر پابندی عائد ہے۔ اس کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کاروائی کی جائے گی ۔
وہیں موہنیاں میں 'ایس ڈی ایم' شیو کمار راوت کی قیادت میں بھی ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں عوامی نماٸندگان کے علاوہ سماجی کارکنان و امن کمیٹی کے لوگوں نے حصہ لیا۔
اس دوران ایس ڈی ایم نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال رکھتے ہوئے تمام رسومات کو گھروں میں ادا کیا جائے۔