ETV Bharat / state

کشن گنج: محرم کے جلوس پر پابندی

کشن گنج میں یوم عاشورہ سے متعلق ضلع انتظامیہ کی میٹنگ میں ڈی ایم نے کووڈ۔19 کے پیش نظر جلوس نکالنے پر پابندی لگانے کا حکم جاری کیا ہے۔ ڈی ایم نے اس تہوار کے دوران ڈی جے پر بھی پابندی نافذ کی ہے۔

author img

By

Published : Aug 18, 2021, 3:44 PM IST

Meeting organized by district administration regarding the Muharram
کشن گنج: محرم کے جلوس پر پابندی

کشن گنج ضلع کے ڈی ایم ڈاکٹر آدتیہ پرکاش کی صدارت میں محرم کے مدنظر قانونی نظم و نسق کو لیکر ڈی ایم کے دفتر میں ایک ورچول میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں ضلع کے کئی اعلیٰ افسران ایس ڈی ایم و سبھی بلاک کے بلاک ڈویلپمنٹ افسران، سرکل افسران اور ضلع کے سبھی تھانہ انچارج نے ویڈیو کانفرسنگ کے ذریعہ شرکت کی۔ اس میٹنگ میں ایڈیشنل کلکٹر، سب ڈویژنل آفیسر، سب ڈویژنل پولیس آفیسر اور تمام ڈیپوٹیشن مجسٹریٹ موجود تھے۔

ویڈیو
میٹنگ کی صدارت کررہے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر آدتیہ پرکاش نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کووڈ۔19 کے پیش نظر اس مرتبہ محرم کے تہوار کے موقع پر کوئی تعزیہ اور جلوس نہیں نکالا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر، سرکل آفیسر اور متعلقہ بلاک کے پولیس اسٹیشن انچارج کو بلاک کی سطح پر امن کمیٹی کا اجلاس منعقد کرنے کی ہدایات دی۔ متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ او اور سرکل آفیسر کو ہدایات دی گئیں کہ وہ آج سے ہی تمام حساس علاقوں میں فلیگ مارچ کریں۔ڈی ایم نے کہا کہ محرم کا تہوار محکمہ داخلہ، بہار کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں منایا جائے گا۔ امام باڑہ سے متعلق مکمل معلومات تھانے کو دینی لازمی ہوگی اور اس کی اجازت تھانے سے لینی پڑے گی۔ تمام تہواروں کی طرح اس تہوار میں بھی ڈی جے پر پابندی ہوگی۔ ڈی جے بجاتے ہوئے پائے جانے پر ڈی جے مالک کو گرفتار کرلیا جائے گا اور اس کا لائسنس منسوخ کیا جائے گا۔'

واضح رہے کہ مشترکہ حکم سے حساس مقامات پر پولیس کی مناسب تعداد تعینات کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ اس کے علاوہ تمام تھانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 107 پی آر کے تحت مزید احتیاطی کارروائی کریں۔ حساس علاقوں میں گشت کے لیے اضافی تعداد میں پولیس فورس کے ساتھ مجسٹریٹ کو تعینات کیا جائے گا۔ اس موقع پر محرم کا تہوار پرامن طریقے سے منانے اور کووڈ پروٹوکول کی تعمیل کے لیے ضروری ہدایات دی گئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.