آئندہ ماہ دو اور تین نومبر کو یہ تہوار ہے، جسے لے کر ارریہ ضلع انتظامیہ جگہ۔ جگہ شانتی سمیتی کی نشست منعقد کر تہوار کی کامیابی پر غور و خوض کر رہی ہے۔ نیز مقامی لوگوں سے اس بابت مشورہ بھی کر رہی ہے۔
اسی ضمن میں آج نگر تھانہ احاطہ میں ٹاؤن ڈی ایس پی کمار دیوندر سنگھ کی صدارت میں ایک نشست کا انعقاد ہوا۔
نشست میں چھٹھ کے لئے نظم و نسق، گھاٹ کی صاف۔ صفائی بالخصوص چھٹھ منانے والی خواتین کی سہولیات پر خصوصی توجہ دینے جیسے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ نشست میں موجود لوگوں نے شہر میں ٹریفک جام کے مسئلہ کو اہم بتایا، جسے لے کر آئے دن ٹرفک نظام درہم برہم بنا رہتا ہے۔علاوہ ازیں گھاٹ پر حفاظتی نقطہ نظر سے پولس اہلکار و لائٹ کا بھی نظم ہو۔ سابق وارڈ کاؤنسلر کمال حق نے کہا کہ نگر پریشد شہر کے صاف صفائی میں کوتاہی برت رہی ہے، دیوالی جیسے اہم تہوار میں بھی شہر صاف نہیں ہو سکا۔ اس کے علاوہ بجلی محکمہ کی طرف سے چھٹھ میں بجلی 22 گھنٹے کئے جانے کو یقینی بنائے۔ اس موقع پر بجلی محکمہ کے آفیسر نے مذکورہ باتوں کی یقین دہانی کرائی۔
ٹاؤن ڈی ایس پی کمار دیوندر سنگھ نے کہا کہ چھٹھ کے موقع پر ہم لوگوں کی کوشش ہے، پارکنگ زون کو مضبوط رکھا جائے تاکہ شہر میں کسی طرح کی بڑی گاڑیوں کا داخلہ نہ ہونے پائے۔ رانی گنج سے جتنی بھی چار پہیا کی گاڑیاں آئیں گی اسے پولیس لائن میں رکھا جائے گا۔
مزید شہر کے چاروں طرف سے بیریکٹ لگایا جائے گا۔ کمار دیوندر سنگھ نے کہا کہ چونکہ چھٹھ بہت ہی اہم تہوار ہے، اس لیے ضلع انتظامیہ اس تہوار کو کامیاب کرنے کے لئے پوری طرح مستعد رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف مقامات پر چار کنٹرول روم بھی بنایا جائے گا۔