گیا:شوست انقلاب پارٹی کا ریاستی صدر محمد اصحاب کو بنایا گیا ہے۔محمد اصحاب ضلع گیا کے امام گج کے رہنے والے ہیں.وہ سیاسی طور پر برسوں سے متحرک بھی تھے۔انہیں ریاستی صدر مقرر کیے جانے پر مبارک باد پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔پارٹی کے نو منتخب ریاستی صدر محمد اصحاب نے گیا کے علی گنج محلے میں پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرکے کہا کہ وہ بہار غریب پسماندہ انتہائی پسماندہ طبقات کے ساتھ سبھی طبقے کے غریبوں مظلوموں کی آواز اٹھائیں گے۔پارٹی کے قومی صدر و سابق مرکزی وزیر ناگمنی نے جو زمہ داریاں دی ہیں اُسے وہ بہتر سے بہتر ڈھنگ سے انجام دیں گے۔
پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بہار حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ریاست میں امن قانون کی صورتحال بہتر نہیں ہے۔ساتھ ہی اُنہوں نے ذات کی بناء پر ہوئی گنتی کے اعداد وشمار پر بھی سوال کھڑے کرتے ہوئے کہا کہ کئی برادریوں کی تعداد سیاسی سازش کی وجہ سے کم کرکے دکھایا گیا ہے۔اس میں کوئری دانگی کی فیصد کم دکھانے کے ساتھ ہی مسلمانوں کی پانچ فیصد کے قریب آبادی کم دکھائی گئی ہے اور وہ بھی ایک بات بڑی ہے کہ مسلمانوں کی ایک برادری کلال برادری کو مسلم آبادی میں تو شامل بھی نہیں کیا گیا ہے ،اُنہوں نے کہا کہ اس معاملے میں 2 فروری 2024 کو پٹنہ کے گاندھی میدان میں زبردست ڈھنگ سے احتجاج ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:Mirza Ghalib College مرزا غالب کالج لڑکیوں کے لیے سب سے محفوظ اقلیتی ادارہ
اُنہوں نے کہا کہ آئندہ ایک ہفتے میں کلال برادری کے نمائندوں کے ساتھ پارٹی کے رہنماؤں کی میٹنگ ہوگی جس میں کئی امور پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ یہ فائنل کیا جائے گا کلال برادری کی مانگ کو کس طرح ریاستی سطح پر مدا بنایا جائے۔دراصل کلال برادری کو ذات کی بناء پر ہوئی گنتی میں ہندو مذہب کی بنیا برادری میں گنتی کردی گئی ہے جسکو لیکر احتجاج جاری ہے ۔