بھاگلپور کمشنری کے سب سے بڑے اسپتال جواہرلال نہرو میڈیکل کالج اور ہسپتال میں اب عام مریضوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے اور اس ہسپتال کو اب پوری طرح سے کورونا مریضوں کیلئے ہی مخصوص کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے اور اس کی پوری تیاری کر لی گئی ہے۔
ہسپتال میں موجود 200 ایمرجنسی کیسز والے مریضوں کو نالندہ میں واقع پاوا اسپتال میں شفٹ کرنے کی تیاری چل رہی ہے۔
اس اسپتال کو پوری طرح سے کورونا مریضوں کیلئے تیار کیا جا رہا ہے، اب تک صرف ایک سو بیڈ والا آئسولیشن وارڈ تھا۔
اس دوران شدید طور پر بیمار مریضوں کو ضلع کے صدر ہسپتال میں داخل کرایا جائےگا۔ ڈلیوری والے مریضوں کو پہلے سے ہی صدر اسپتال میں بھرتی لیا جانےلگا ہے۔
جواہر لال میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کا کہنا ہےکہ کورونا کے مریضوں میں کچھ دوائیاں کام کر رہی ہیں اور لیکن پرہیز بہت ضروری ہے۔
جواہر لال نہرو میڈیکل کالج اور ہسپتال میں بھاگلپور، پورنیہ، اور سہرسہ کمشنری کے کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج ہوگا۔
اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ اسپتال میں 900 بیڈ ہیں، جن میں 40 ایمرجنسی بیڈ ہیں، اور ایمرجنسی بیڈ میں مزید 27 کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔
کورونا مریضوں کے علاج کے لئے بنائے گئے آئسولیشن وارڈ 200 میٹر کی دوری پر ہے اور مرد اور عورت مریضوں کیلئے الگ الگ وارڈ بنائے گئے ہیں۔