ETV Bharat / state

Maulana Tahir Hussain Gayavi Death گیا کے معروف عالم دین مولانا سید طاہر حسین گیاوی کا انتقال - سید طاہر حسین گیاوی دیوبند کے معروف مناظر بھی تھے

معروف عالم دین مولانا سید طاہر حسین گیاوی نے داعیٔ اجل کو لبیک کہہ دیا۔ انہوں نے 76 برس کی عمر میں آخری سانس لی۔ طاہر گیاوی کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے۔ Tahir Hussain Gayavi Passed Away

18968144
Maulana Tahir Hussain Gayavi Death
author img

By

Published : Jul 11, 2023, 11:13 AM IST

گیا: معروف عالم دین مولانا سید طاہر حسین گیاوی نے داعیٔ اجل کو لبیک کہہ دیا ہے۔ 76 برس کی عمر میں انہوں نے آرہ کے ولی گنج محلے میں واقع اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔ پسماندگان میں اہلیہ سمیت چار بیٹے اور پانچ بیٹیوں کے علاوہ ناتی پوتے ہیں۔ حضرت کے صاحبزادہ سید ناصر نے بتایا کہ مولانا مرحوم کی طبیعت کافی دنوں سے علیل تھی۔ سوموار کو پونے بارہ بجے کے قریب اُنہوں نے داعیٔ اجل کو لبیک کہا۔ منگل کو بعد نماز مغرب ولی گنج حویلی مسجد آرہ میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور اُس کے بعد روضہ گنج قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی۔ وہیں مولانا سید طاہر حسین گیاوی کے انتقال کی خبر سوشل سائڈ پر پھیلتے ہی ان کے معتقدین اور علماء کرام میں بے چینی پیدا ہوگئی اور ہر کوئی ان کے انتقال کی خبر تصدیق کرنے میں مصروف ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مولانا سید طاہر حسین گیاوی ضلع گیا کے رہنے والے تھے، سید سلطان احمد گیاوی کے گھر 12 اپریل 1947ء بروز شنبہ موضع کابَر کونچ ضلع گیا میں پیدا ہوئے، ان کی ابتدائی تعلیم شہر گیا میں واقع مدرسہ انوار العلوم میں ہوئی، اس کے بعد متوسطات کے ابتدائی حصے کی تعلیم مدرسہ مظہر العلوم بنارس میں حاصل کی، جہاں پر رہتے ہوئے انھوں نے الٰہ آباد بورڈ سے فرسٹ ڈویژن کے ساتھ مولوی کا امتحان پاس کیا، انہوں نے مظاہر علوم سہارنپور اور دار العلوم دیوبند میں بھی تعلیم حاصل کی۔ البتہ دار العلوم دیوبند کی اسٹرائک میں پیش قدمی کی وجہ سے دار العلوم دیوبند میں تعلیمی مرحلہ جاری نہ رکھ سکے۔ اُنہوں نے جامعہ اسلامیہ جامع مسجد امروہہ سے دور حدیث کی تکمیل کی۔ اُنہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے فرسٹ ڈویژن سے ادیب کامل کا امتحان پاس کیا۔

رشتے داروں کے مطابق وہ گیا کے کونچ بلاک میں واقع کابر گاوں اپنے آبائی گھر سے چالیس برس قبل ہی آرہ کے سندیش تھانہ علاقے میں منتقل ہو گئے تھے۔ یہیں ان کی شادی ہوئی تھی۔ بعد میں وہ آرہ کے ولی گنج محلہ میں مقیم ہوگئے حالانکہ کابر گاؤں اور گیا سے ان کے تعلقات قائم رہے اور وہ یہاں آتے جاتے رہے۔ شہر گیا میں بھی ان کی رہائش گاہ ہے، یہاں گیا میں ان کے رشتے دار مقیم ہیں۔ مولانا سید طاہر حسین گیاوی دیوبند عقائد کے معروف مناظر بھی تھے۔ اُنہوں نے کئی کتابیں بھی لکھیں۔ ان کے انتقال پر گیا کے علماء کرام اور دیگر معتقدین نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.