ETV Bharat / state

Maulana Khurshid Alam Madni رمضان المبارک کا پورا مہینہ رحمت و برکت کا ہے - خواہشات پر قابو وہ بنیادی چیز

جمعیت اہل حدیث کے صوبائی صدر مولانا خورشید عالم مدنی نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے رمضان المبارک کے مہینے کو تمام مہینوں کا سردار قرار دیا ہے. یہ مہینہ اپنے دامن میں رحمت و برکت اور انسانی غمخواری کا درس لیے آتا ہے، کچھ لوگوں نے مخصوص کر رکھا ہے کہ پہلا عشرہ ہی رحمت کا ہے، ایسا نہیں ہے بلکہ رمضان المبارک کا پورا مہینہ ہی رحمت کا ہے، اسے محدود نہیں کرنا چاہیے۔ Maulana Khurshid Alam Madni

رمضان المبارک کا پورا مہینہ رحمت و برکت کا ہے

author img

By

Published : Mar 28, 2023, 11:21 AM IST

رمضان المبارک کا پورا مہینہ رحمت و برکت کا ہے

پٹنہ: مولانا خورشید عالم مدنی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس مہینے کی فضیلت ہے کہ عام دنوں کے مقابلے اس مہینے میں ایک نیکی کا ثواب ستر گنا زیادہ بڑھ جاتا ہے، اسی طرح نفل نماز کا ثواب سنت کے برابر اور سنت کا ثواب فرض کے برابر اور ایک فرض کا ثواب ستر فرض کے برابر ہے، تو بھلا کون آدمی ایسی نیکی سے محروم رہنا چاہے گا۔

انہوں نے کہا کہ روزہ کا اصل مقصد تقویٰ اور پرہیز گاری کا حصول ہے، اس مہینے میں ضبط نفس اور حرام کاموں سے بچنے پر قوت حاصل ہوتی ہے، اور یہی ضبط نفس اور خواہشات پر قابو وہ بنیادی چیز ہے جس کے ذریعہ آدمی گناہوں سے رکتا ہے. اس لیے مسلمان اس مبارک مہینے کی قدر کریں اور لہو و لعب کاموں سے خود کو اس طرح بچائیں جیسے کہ آنے والی زندگی کے کچھ پل بچے ہیں۔ مولانا خورشید عالم مدنی نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ سال میں ایک بار آتا ہے، ہمیں یہ ایک موقع دیتا ہے کہ ہم اس مہینے میں اچھے کاموں کی بدولت خود میں تبدیلی پیدا کریں اور نیک کاموں کا سلسلہ رمضان کے علاوہ دوسرے مہینے میں بھی چلتا رہے۔

یہ بھی پڑھیں:Ramdhan 2023 کورونا سے صحتیاب ہوئے افراد بھی روزہ رکھیں

انہوں نے کہا کہ اس لیے رمضان المبارک کو اچھے کاموں کا مشقی مہینہ بھی کہا جاتا ہے، آج کی نئی نسل کو چاہیے کہ وہ اپنے وقت کو غنیمت جان کر اس مہینے کی قدر کرے اور نیک کاموں کے لیے اللہ سے توفیق مانگے، بے شک وہی توفیق دینے والا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.