ETV Bharat / state

مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری غیر آئینی ہے: آل انڈیا امامس کونسل - bihar news

آل انڈیا امامس کونسل کی جانب سے آج پٹنہ کے ری پبلک ہوٹل میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری کو غیر آئینی قدم بتایا گیا۔

مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری غیر آئینی ہے: آل انڈیا امامس کونسل

author img

By

Published : Sep 23, 2021, 10:07 PM IST

پٹنہ: آل انڈیا امامس کونسل کی جانب سے آج پٹنہ کے ری پبلک ہوٹل میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں امامس کونسل بہار کے صوبائی صدر مفتی اکرام الدین قاسمی نے حضرت مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یو پی اے ٹی ایس کے ذریعے مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری غیر آئینی اور جارحانہ قدم ہے۔

تبدیلی مذہب اور باہر کی فنڈنگ کا الزام لگا کر اس طرح کا قدم قابل مذمت ہے۔ ایک کمیونٹی کو ٹارگٹ کر کے، آئے دن بیجا گرفتاریاں ملک کی نظم و نسق کو کمزور اور عوام میں بے اعتمادی پیدا کریں گی۔

پریس کانفرنس میں تنظیم نیشنل کنفیڈریشن آف ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے بہار صوبائی جنرل سکریٹری ڈاکٹر حفظ الرحمٰن نے کہا کہ یہ ایک ظالمانہ قدم ہے، جس کے ذریعے مسلم کمیونٹی اور رہنماؤں کو گرفتار کرکے ان کے ذریعے کرائے جارہے فلاحی کاموں اور امن پسند شہریوں کی تعمیری سرگرمیوں کو روکنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

ویڈیو

مزید پڑھیں:

کیمپس فرنٹ آف انڈیا کے قومی کمیٹی کے ممبر سیف الرحمٰن نے کہا کہ مولانا کلیم صدیقی قانونی دائرے میں رہ کر اسلام اور امن کا پیغام پورے ملک کو پہنچاتے ہیں، ان کو اس طرح سے گرفتار کرنا انتہائی مجرمانہ حرکت ہے، جس کے پیچھے بلا شبہ سنگھ پریوار کی سازش کام کر رہی ہے۔ اس لئے آل انڈیا امامس کونسل حکومت ہند سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ جلد از جلد مولانا کلیم صدیقی کو رہا کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.