ETV Bharat / state

گیا کے اردو گرلز اسکول میں یاد کیے گئے پہلے وزیرتعلیم مولانا ابوالکلام آزاد - گیا کے اردو گرلز میں مولانا ابوالکلام آزاد کو یاد

گیاضلع کا واحد اقلیتی گرلز پلس ٹو ہائی اسکول ' اردو گرلز اسکول ' یوم تعلیم کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی جس میں محکمہ تعلیم کے افسران بھی شامل ہوئے اور اپنے تاثرات کا اظہار کیا اور کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد علیہ الرحمہ کو سچی خراج عقیدت یہی ہوگی سبھی طبقہ ومعاشرہ کی لڑکے لڑکیاں تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں۔ Maulana Abul Kalam Azad was remembered in Gaya's Urdu Girls School

گیا کے اردو گرلز اسکول میں یاد کیے گئے پہلے وزیرتعلیم مولانا ابوالکلام آزاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 11, 2023, 6:53 PM IST

گیا: ضلع گیا میں واقع اردو گرلز پلس ٹو ہائی اسکول میں قومی یوم تعلیم کے موقع پر ایک تقریب منعقد ہوئی ، جس میں محکمہ تعلیم کی پروگرام افسر اننیا کماری نے شرکت کیا اور اس دوران اُنہوں نے طالبات سے کئی اہم سوالات یوم تعلیم، ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابو الکلام آزاد کی خدمات اور اُنکے ویژن کے حوالے سے پوچھے جس کاجواب طالبات نے بڑے اچھے انداز میں دیا۔ طالبات کے جواب سنکر پروگرام آفیسر نے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ یہاں پروگرام میں شرکت کے دوران کئی نئی چیزوں کا انہیں علم ہوا ہے۔ اُردو گرلز ہائی اسکول لڑکیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرانے میں نمایاں کردار پیش کر رہا ہے۔

اُنہوں نے اسکول کے تعلیمی نظام کو بھی خوب سراہا ، پرنسپل مجاہدہ حق نے بتایا کہ اُردو گرلز ہائی اسکول معروف گنج گیا کے احاطے میں قومی یوم تعلیم نہایت تزک و احتشام ساتھ منایا گیا ہے ، خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ اسکول کی طالبات کے درمیان مولانا ابوالکلام آزاد کی حیات و خدمات کے عنوان پر بحث و مباحثہ کا بھی سیشن ہوا جس میں طالبات نے نمایاں طریقے سے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اُنہوں نے بتایاکہ چونکہ یہ پروگرام انعامی مسابقہ تھا اس وجہ سے طالبات کے حوصلے مزید بلند تھے اور طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: World Urdu Day Celebration مگدھ یونیورسٹی میں سہ روزہ جشن اردو کا اہتمام

اس پروگرام میں بشری خان کو اول ،عفت ناز اور فضا پروین دوئم ،دیبا معراج اور نصرت جہاں کو سوئم مقام حاصل ہوا ۔ اس موقع پر اسکول کی پرنسپل مجاہدہ حق کے علاوہ سینیئر ٹیچر محمد ہارون رشید ، ٹیچر کشور فرزانہ ، مرغوب الحسن، رومانہ پروین، نہا کماری ، ریاست نواز خان ،شاکر خان وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.