ETV Bharat / state

ارریہ میں میٹرک امتحان بحسن و خوبی اختتام پذیر - ارریہ میں میٹرک امتحان

ارریہ میں بھی میٹرک کا امتحان پرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔17 فروری سے ارریہ میں 32 مراکز پر امتحان دو نشست میں ہو رہے تھے۔ پہلی نشست 9:30 سے 12:45 جبکہ دوسری نشست 1:45 سے شروع ہو کر شام کے 5 بجے تک چل رہی تھی۔

ارریہ میں میٹرک امتحان بحسن و خوبی اختتام پذیر

author img

By

Published : Feb 24, 2021, 8:05 PM IST

بہار اسکول اگزامینشن بورڈ کے تحت منعقد میٹرک امتحان آج بحسن و خوبی اور خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوا .17 فروری سے ارریہ میں 32 مراکز پر امتحان دو نشست میں ہو رہے تھے۔ پہلی نشست 9:30 سے 12:45 جبکہ دوسری نشست 1:45 سے شروع ہو کر شام کے 5 بجے تک چل رہی تھی ۔

امتحان کے دوران کووڈ 19 کے مدنظر پوری احتیاط برتی گئی تھی، تمام مراکز پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے مجسٹریٹ اور پولس اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔ تمام مراکز پر بورڈ کے ذریعہ دئیے گئے ہدایت کے مطابق ایک بینچ پر صرف دو امتحان دہندگان کو بیٹھنے کی اجازت دی گئی تھی۔ پورا امتحان سی سی ٹی وی کیمرہ کے نگرانی میں ہوا۔ سینٹر سے باہر پانچ سو گج پر 144 نافذ کیا گیا تھا۔

آج آخری دن پہلی نشست میں سنسکرت اور دوسری نشست میں اختیاری مضمون کا امتحان ہوا، پہلی نشست کے امتحان میں کل 13518 میں سے 13216 طلباء شریک ہوئے، جبکہ دوسری نشست میں 13267 میں سے 12977 طلباء شریک ہوئے۔ امتحان بدعنوانی سے پاک ہو اس کے لئے امتحان گاہ میں داخل ہونے سے قبل منظم طریقے سے تلاشی لی گئی۔

اس بابت ضلع ایجوکیشن آفیسر راج کمار نے بتایا کہ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان میٹرک امتحان آج اختتام پذیر ہوا۔ کسی بھی سینٹر پر بدعنوانی کا معاملہ سامنے نہیں آیا۔ تمام سینٹر پر امتحان دہندگان کی ویڈیو گرافی بھی ہوئیْ

امتحان ختم ہونے کے بعد طلباء کے چہروں پر خوشی دیکھی گئی، امتحان دے کر نوین کمار نے بتایا کہ ایک ہفتے کے بعد آج ہم لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے، امتحان میں تمام پرچہ اچھا گیا، خوشی کی بات یہ ہے کہ اس بار کسی طرح کے بدعنوانی کا معاملہ سامنے نہیں آیا، اب ہم لوگوں کو امتحان نتائج کے آنے کا انتظار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.