ETV Bharat / state

کسانوں اور آر جے ڈی کے بھارت بند کا بہار میں اثر - اردو نیوز پٹنہ

بہار اسمبلی میں منگل کے روز ہوئے ہنگامے، بے روزگاری، مہنگائی اور زرعی قوانین کی مخالفت میں عظیم اتحاد نے بہار بند کیا ہے۔

massive impact in bihar of bihar bandh
بہار میں کسانوں اور آر جے ڈی کا بھارت بند کا اثر
author img

By

Published : Mar 26, 2021, 12:23 PM IST

راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی حمایت یافتہ کسانوں کے بھارت بند کو لے کر بہار میں پرامن انداز میں احتجاج ہو رہا ہے۔

دارالحکومت پٹنہ میں بند کے پیش نظر تمام بڑے چوک چوراہوں پر مجسٹریٹ کی سربراہی میں اضافی پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ تھانہ علاقے کے پولیس اہلکار مسلسل گشت کررہے ہیں جہاں ریلوے پولیس کے اہلکار پٹنہ جنکشن پر اسٹیشن کے کیمپس میں مستعد نظر آ رہے ہیں۔

وہیں انتظامیہ کے افسران کی موجودگی میں پولیس کی ایک بڑی تعداد اسٹیشن کے باہر تعینات کی گئی ہے۔ دارالحکومت پٹنہ میں دوسرے دنوں کی طرح صبح سے ٹریفک کے رواں دواں رہنے کی اطلاعات ہیں۔

مزید پڑھیں:

کسانوں کا بھارت بند: ٹرین سرویسز متاثر، 31 ٹرینوں کو روکنا پڑا

سڑک کے کنارے ہر دن کی طرح دکانیں کھلی ہوئی بتائی جارہی ہیں۔ سٹی بس سروس بھی عام دنوں کی طرح چل رہی ہے۔ اب تک کہیں سے کوئی ناخوشگوار واقعہ رپورٹ نہیں ملی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.