ETV Bharat / state

گیا: کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ماسک تقسیم

author img

By

Published : Mar 7, 2020, 8:50 PM IST

Updated : Mar 7, 2020, 9:31 PM IST

بہار کے ضلع گیا میں کورونا وائرس کا خوف عوام میں بڑھتا جا رہا ہے، لوگ ایک دوسرے سے ملنے سے بھی کترا رہے ہیں۔ سماجی و سیاسی سطح پر اس وائرس سے نجات اور اس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے بیداری مہم چلائی جارہی ہے، لوگوں کو احتیاط برتنے کی صلاح دی جا رہی ہے۔

کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ماسک تقسیم
کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ماسک تقسیم

ریاست بہار کا ضلع گیا بین الاقوامی شہرت یافتہ ضلع ہے، یہاں بودھ گیا اور گیا سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں مذہبی و تاریخی مقامات ہیں جہاں پر ملک و بیرون ملک سے ہزاروں سیاحوں کی آمد ہوتی ہے۔ چونکہ کورونا وائرس ایک طرح سے ایک دوسرے میں منتقل ہوتا ہے تو ایسی صورت میں یہاں کے باشندوں کے درمیان خوف یہ ہے کہ کہیں وائرس سے متاثر کو ئی شخص یہاں نہ آجائے، اگر کوئی ایسا متاثر شخص آتا ہے تو ضلع میں بڑے پیمانے پر تباہی مچ سکتی ہے۔ کیونکہ یہاں بیداری کی بھی کمی ہے، اسی کولے کر جے ڈی یو کی جانب سے بیداری مہم چلائی گئی۔

کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ماسک تقسیم

شہر کے سماجی کارکن و جے ڈی یو کے سینئر رہنما راج کمار پرساد عرف راجو برنوال نے شہر کے اسٹیشن اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ماسک تقسیم کیا اور لوگوں کو اس وائرس سے بچنے کے طریقوں کی بھی جانکاری دی۔

راجو برنوال نے کہا کہ یہ بیماری چھوا چھوت والی ہے، اس سے نجات کا واحد طریقہ خود سے احتیاط برتنے کا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسٹیشن پر مسافروں کے علاوہ آٹو ڈرائیور، رکشہ ڈرائیور اور جھگی جھونپڑیوں میں رہنے والوں کے درمیان ماسک تقسیم کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ روزانہ پانچ سو ماسک مختلف علاقوں میں تقسیم کیے جائیں گے اور گیا کی عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی سطح سے اس مہم میں جڑیں اور لوگوں کو بیدار کریں۔

اس موقع پر جے ڈی یو رہنما اودھیش سنگھ نے کہا کہ ضلع میں کورونا وائرس کا اثر تو نہیں ہے تاہم احتیاط لازمی ہے، اس وبا سے سبھی کومل کر لڑنا ہے۔ اس موقع پر عبدالقادر، سنجے، ششما وغیرہ موجود تھے۔

Last Updated : Mar 7, 2020, 9:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.