ETV Bharat / state

بھاگلپور: پولس اہلکاروں میں ماسک تقسیم

author img

By

Published : Mar 18, 2020, 6:59 PM IST

کورونا بیماری سے بہار کے بھاگلپور کے لوگ بھی دہشت میں ہیں اور بچاؤ کی ترکیبیں اپنا رہے ہیں، اسی کڑی کے طور پر جیون جاگرتی نامی تنظیم کی طرف سے ٹریفک پولس کے درمیان ماسک تقسیم کیا گیا تاکہ وہ اس بیماری سے خود کو محفوظ رکھ سکیں۔

پولس اہلکاروں میں ماسک تقسیم
پولس اہلکاروں میں ماسک تقسیم

تلکا مانجھی چوک پر ٹریفک پولس اہلکاروں کے درمیان ماسک بانٹا۔ ان کا مقصد لوگوں میں اس مہلک بیماری کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔ اس موقع پر ٹریفک ڈی ایس پی آر کے جھا بھی موجود تھے۔

دیکھیں ویڈیو

جن جاگرتی سوسائٹی کے اہلکار کا کہنا تھا کہ چونکہ ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے تعینات پولس اہلکار سب سے زیادہ لوگوں کے رابطے میں آتے ہیں۔ اس لئے ان کو کورونا ہونے کا بہت زیادہ خدشہ ہے لہذا، ماسک پہننا ان کے لئے ضروری ہے۔

اسی غرض سے ٹریفک پولس اہلکاروں کے درمیان ماسک تقسیم کیا گیا۔ انہوں نے کہا آنے والے دنوں میں ان کی سوسائٹی کی طرف سے عام لوگوں میں بھی ماسک تقسیم کیا جائے گا۔

آج سائنس و ٹیکنالوجی نے کافی ترقی کر لی ہے۔ انسان مریخ پر بستی بسانے کی تیاری میں ہے، لیکن وقت۔ وقت پر قدرت بھی کچھ ایسا کر دکھاتی ہے جس سے انسان حیران ہوجاتا ہے اور کورونا وائرس اس کی زندہ مثال ہے، جس سے پوری دنیا سکتے میں ہے اور بچاؤ کی لاکھ ترکیب کے باوجود اس پر قابو میں نہیں آرہی ہے۔

لہذا کرونا جیسی بیماری ہمیں متنبہ کر رہی ہے کہ انسان قدرت کے نظام کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کرے ورنہ انجام بھگتنا پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.