پولیس ذرائع نے منگل کو یہاں بتایاکہ کرجا تھانہ کی رہنے والی ایک خاتون نے تھانے میں درخواست دے کر کہاہے کہ اس کے پڑوس کے ہی پانچ نوجوان 12 اگست کی رات کو چہار دیواری چھلانگ کر اس کے گھر میں داخل ہوگئے۔
اس کے بعد ان لوگوں نے اس کے شیر خوار بچے کے سر پر پستول لگا دیا اور بچے کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے سبھی لوگوں نے اس کے ساتھ اجتماعی طور پر جنسی زیادتی کی اور اس کا ویڈیو بھی بنایا۔
اس دوران ملزمین نے دھمکی دی کہ واقعے کی جانکاری شوہر یا کسی دیگر کو دی تو پورے خاندان کو جان سے مار دیاجائے گا۔
اسی دوران 22 اگست2020 کو پھر گھر میں داخل ہوگئے اور زیادتی کی کوشش کرنے لگے۔
جب خاتون نے اس کی مخالفت کی تو مار پیٹ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
ذرائع نے بتایاکہ بدمعاشوں نے متاثرہ خاتون کا ویڈیو وائرل کردیا۔
وائرل ویڈیو جب متاثرہ کے شوہر کے پاس پہنچا تو انہوں نے اہلیہ سے تفتیش کی جس کے بعد متاثرہ نے شوہر کو ساری باتیں بتائیں۔
واقعہ کی اطلاع کے بعد متاثرہ اور اس کے شوہر نے سموار کی شام تھانے میں درخواست دی ہے۔
یہ بھی پڑھیے:بھار: ٹرانسپورٹیشن سہولیات کو دوبارہ بحال کرنے کا حکم
سبھی ملزمین ابھی تک فرار چل رہے ہیں۔
معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے.