اطلاعات کے مطابق آگ کی واردات رات کے دس بجے پیش آئی ،جس سے کئی دوکان جل کرخاک ہوگئیں ۔
اطلاع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے ۔آگ بجھانے کے لیے فائربرگیڈ کی نصف درجن گاڑیاں پہنچی ہوئی ہیں لیکن تادم تحریر آگ پر قابو پایا نہیں جاسکا۔
بڑی تعداد میں پولیس جوان بھی موقع پر پہچے۔
خیال رہے کہ شہر کا مشہور مال ممبئی بازار بھی اسی بلڈنگ سے متصل ہے ۔یہ علاقہ شہر کا سب سے بڑا تجارتی علاقہ ہے ،جس مارکیٹ میں آگ لگی ہے اس میں کپڑا ، کرانہ دکان اور الیکٹرانک کی دکانیں ہیں۔