ETV Bharat / state

Pregnant Wife-Son Murder in Bihar: شوہر نے حاملہ بیوی اور تین سال کے بیٹے کو زندہ جلایا

author img

By

Published : Jan 5, 2022, 4:33 AM IST

بہار کے سپول ضلع کے تروینی گنج میں واقع میوروا وارڈ نمبر 4 میں شوہر نے حاملہ بیوی اور تین سال کے بیٹے کو زندہ جلا دیا Pregnant Wife-Son Murder in Bihar۔ ملزمین نے دونوں کو چارپائی پر باندھ کر آگ لگا دی جس سے دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے Murder in Bihar۔ واردات انجام دینے کے بعد سے شوہر اور اس کی بہن فرار ہیں۔ پولیس ملزمین کی تلاش میں مصروف ہے۔

Pregnant Wife-Son Murder in Bihar
بہار میں شوہر نے حاملہ بیوی اور تین سال کے بیٹے کو زندہ جلایا

سپول: بہار کے سپول میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ سپول کے تروینی گنج میں ایک شخص نے اپنی حاملہ بیوی اور تین سال کے بیٹے کو زندہ جلا دیا Husband Murdered His Wife and Son in Supaul۔ شوہر نے دونوں کی آنکھوں پر پٹی باندھی، پھر انہیں بستر سے باندھ کر آگ کے حوالے کردیا، جس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔

قتل یہ واردات Murder in Bihar تروینی گنج کے میوروا وارڈ نمبر 4 میں پیش آئی۔ اس بہیمانہ قتل کو انجام دینے کے بعد ملزم شوہر اور اس کی بہن فرار ہیں، مقامی پولیس ملزمین تلاش میں مصروف ہے۔

مقتولہ کے رشتہ داروں کے مطابق ملزم نے اپنی بہن کے ساتھ مل کر اپنی 27 سالہ حاملہ بیوی رنجن دیوی اور 3 سال کے بیٹے کی آنکھوں پر پٹی باندھ دی۔ پھر انہیں بستر سے باندھ کر زندہ جلا دیا۔

مزید پڑھیں:

واقعے کے بعد گاؤں والوں نے مقتولہ کے رشتہ داروں کو اطلاع دی۔ اس کے بعد تروینی گنج پولیس بھی موقع پر پہنچی اور معاملے کی جانچ شروع کر دی۔ خاتون کے رشتہ داروں نے بتایا کہ ملزم آشیش ریلوے کے گروپ ڈی میں نوکری کرنا چاہتا تھا۔ اس کے لیے اس نے رشوت دینے کی بات کی اور اپنی بیوی سے ایک لاکھ روپے کا مطالبہ کرنے لگا۔ اسی بات پر دونوں کے درمیان چھ ماہ تک جھگڑا رہا۔ رشتہ داروں کے مطابق ملزم شوہر نے اسی بنا پر اس واردات کو انجام دیا۔ فی الحال پولس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.