ETV Bharat / state

Khagaria Murder And Suicide بیوی اور تین بیٹیوں کا گلا کاٹنے کے بعد باپ نے خودکشی کرلی، دونوں بیٹوں نے بھاگ کر جان بچائی

بہار کے کھگڑیا سے ایک سنسنی خیز واردات سامنے آئی ہے، جہاں ایک شخص نے اپنی تین بیٹیوں اور بیوی کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا اور پھر اپنی زندگی بھی ختم کر لی۔ اسی دوران اس کے دونوں بیٹوں نے وہاں سے بھاگ کر کسی طرح اپنی جان بچائی۔

Bihar Crime News
Bihar Crime News
author img

By

Published : Jun 14, 2023, 10:50 AM IST

Updated : Jun 14, 2023, 10:59 AM IST

کھگڑیا: بہار کے کھگڑیا میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ اس خبر سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ یہ خوفناک واردات ضلع کے مانسی تھانہ علاقے کے ایکنیا گاؤں میں پیش آئی، جہاں بدھ کی صبح ایک شخص نے خاندان کے چار افراد کو قتل کر دیا اور پھر خود بھی پھانسی لگا لی۔ اطلاع کے بعد موقعے پر پہنچی پولیس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔

اس شخص پر پہلے ہی قتل کا الزام تھا

کہا جاتا ہے کہ یہ شخص پہلے ہی منا یادو قتل معاملے میں ملزم تھا اور کافی عرصے سے مفرور تھا۔ گذشتہ رات اس کا اپنی بیوی سے کسی بات پر جھگڑا ہوا جس کے بعد اس نے اپنی بیوی اور تین بیٹیوں کو قتل کر دیا اور پھر خودکشی بھی کر لی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس شخص کے دونوں بیٹوں نے کسی طرح گھر سے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ یہ واردات بدھ کی صبح تقریباً 3-4 بجے پیش آئی۔ اطلاع کے بعد مانسی تھانے کی پولیس موقعے پر پہنچ گئی ہے۔ صدر کے ایس ڈی پی او سمیت کمار نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ بھاگلپور سے فرانزک تحقیقاتی ٹیم کو بلایا گیا ہے۔ مرنے والوں کی شناخت ملزم باپ منا یادو 40 سال، بیوی پوجا دیوی 32 سال اور بیٹیاں- سمن کماری 18 سال، آنچل کماری 16 سال، روشنی کماری 15 سال کے طور پر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: Four Year Boy Brutal Murder امیٹھی میں چار سالہ بچے کا وحشیانہ قتل، آنکھیں نکال کر زندہ جلایا گیا

بیٹوں نے کیسے جان بچائی

کیس کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے ایس پی امت کمار نے بتایا کہ جس وقت منا یادو اس واردات کو انجام دے رہا تھا، اس وقت اس کے دونوں بیٹے چھت پر سو رہے تھے۔ خوفناک صورت حال کو دیکھ کر دونوں وہاں سے بھاگ گئے اور شاید اسی وجہ سے ان کی جان بچ گئی۔ تاحال یہ بات سامنے نہیں آئی ہے کہ میاں بیوی کے درمیان تنازع کس بات ہو ہوا تھا۔ تحقیقات کے لیے بھاگلپور سے ایف ایس ایل ٹیم کو بلایا گیا ہے۔ امیتیش کمار، ایس پی، کھگڑیا نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ''ملزم منا یادو تھانہ مفصل کے ایک مقدمے میں مفرور تھا۔ گذشتہ رات اس نے اپنی بیوی اور تین بیٹیوں کو قتل کر کے خود کو پھندے پر لٹکا لیا۔ قتل کی اصل وجہ کیا ہے، اب تک اس کا پتہ نہیں چل سکتا ہے۔ بھاگلپور سے ایف ایس ایل ٹیم آرہی ہے، تحقیقات کے بعد ہی کوئی انکشاف ہو سکے گا۔ فی الحال لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے، مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔"-

Last Updated : Jun 14, 2023, 10:59 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.