ETV Bharat / state

خاتون کی پٹائی کے بعد بال پکڑ کر گھسیٹا گیا - تھانہ میں متاثرہ کی درخواست نہیں لی گئی

یہ واقعہ مشرقی چمپارن کے کیسریا تھانہ کے راجپوت پنچایت کے آزاد نگر گاؤں میں پیش آیا ہے، حالانکہ وائرل ویڈیو کو دیکھتے ہوئے ایس پی نوین چندر جھا نے کیسریہ پولیس اسٹیشن کو ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے۔

Man beats Woman in motihari video viral
موتیہاری: پنچائیت میں دو نوجوانوں نے خاتون کی پٹائی کی
author img

By

Published : Feb 7, 2021, 10:46 AM IST

ریاست بہار کے مشرقی چمپارن ضلع میں ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے، جس میں دو نوجوان ایک خاتون کا بال پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔ خاتون اپنے بچاؤ کے لیے آواز لگارہی ہے، لیکن وہاں لوگ تماشائی بنے رہے۔

متاثرہ خاتون کے ساتھ مارپیٹ کیے جانے کی بھی بات بتائی جارہی ہے۔

یہ واقعہ کیسریا تھانہ کے راجپوت پنچایت کے آزاد نگر گاؤں میں پیش آیا ہے، حالانکہ وائرل ویڈیو کو دیکھتے ہوئے ایس پی نوین چندر جھا نے کیسریہ پولیس اسٹیشن کو ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے۔

وہیں متاثرہ نے تھانہ میں درخواست دی ہے، جس کی بنیاد پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، لیکن پولیس نے ملزمین کو گرفتار نہیں کیا، جس کی وجہ سے ملزمین نے خاتون کی پھر سے جم کر پٹائی کردی۔

متاثرہ دوبارہ پولیس اسٹیشن پہنچی، لیکن تھانہ میں متاثرہ کی درخواست نہیں لی گئی۔مارپیٹ کی وجہ سے متاثرہ زخمی ہوگئی ہے، جو علاج کے لیے صدر ہسپتال گئی، جہاں اس نے نمائندہ ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کی۔

بتایا جارہا ہے کہ کچھ تنازع کے سبب پنچائیت بلائی گئی تھی، پنچائیت کے دوران سرپنچ کے سامنے ہی نوجوانوں نے خاتون کو گھیسٹ کر مارپیٹ شروع کردی۔

دونوں نوجوانوں پر متاثرہ خاتون اور اس کی بیٹی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کا الزام ہے۔اسی وجہ سے پنچائیت بلائی گئی تھی۔چند روز قبل کے ویڈیو میں دونوں نوجوانوں نے متاثرہ خاتون کے گھر پہنچ کر اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور مارپیٹ کی تھی۔

نوٹ: ای ٹی وی بھارت وائرل ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.