ریاست بہار میں جموئی ضلع کے آدرش تھانہ علاقہ سے آج پولیس نے شراب کے ساتھ ایک اسمگلر کو گرفتار کیا ہے ۔
ایکسائز سپرنٹنڈنٹ رجنیش کمار نے یہاں بتایاکہ اطلاع کی بنیاد پر کچہری چوک سے ایک شخص کو چھ بوتل انگریزی شراب کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے ۔ گرفتار شخص کی شناخت رنجیت ساہو کے طور پر ہوئی ہے ۔
رجنیش کمار نے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص لیپ ٹاپ رکھنے والے بیگ میں شراب لیکر ڈلیوری کرنے جارہا ہے ۔ اسی بنیاد پر کچہری چوک کے نزدیک کاروائی کرکے اسے آج گرفتار کرلیا گیا ۔ گرفتار اسمگلر سے تفتیش کے بعد اسے جیل بھیج دیا گیا ہے ۔
ریاست بہار میں 26 نومبر 2015 میں نیتیش حکومت نے شراب پر پابندی لگا دی تھی۔ جس کے بعد بہار میں 5 اپریل 2016 سے شراب بیچنا اور خریدنا بند کردیا گیا تھا۔
آپ کو بتا دئیں کہ کانسٹیٹیوشن کے آرٹیکل 47 میں ڈی پی ایس پی ینعی ڈائیریکٹیو پرنسیپلز آف اسٹیٹ پالیسی کے تحت یہ کہا گیا کہ کسی بھی ریاست کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ریاست میں شراب پر پابندی لگا سکتے ہیں۔
انٹرنیٹ میں موجود الگ الگ تنظیموں کا ڈیٹا یہ ثابت کرتا ہے کہ شراب پر پابندی لگنے کے بعد مردوں کے شراب پینے کی تعداد کم ہو رہی ہے، ساتھ ہی ساتھ عورتوں کے اوپر ہونے والاظلم کی شرح میں بھی گراوٹ آئی ہے۔