پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ 'قومی شاہراہ دو پر ٹول پلازہ کے قریب ایک نجی بس اور ٹرک کے درمیان ہونے والی آمنے سامنے کی ٹکر میں میاں بیوی سمیت چار مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور تقریبا 15 مسافر زخمی ہوگئے۔ جن میں پانچ کی حالت نازک بتائی جا ہی ہے۔
حادثہ کی شکار بس مسافروں کو لے کر سہسرام سے بھبھوا جا رہی تھی جبکہ مخالف سمت سے آ رہے ٹرک پر سنترا لدا تھا۔
ہلاک شدگان میں میں ضلع کے كرگهر تھانہ علاقہ کے سیمری گاؤں کے رہنے والے مختار خاں (40) اور ان کی اہلیہ ریشما خاتون (33) شامل ہیں جبکہ دو دیگر مسافر وں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ 'زخمیوں کو سہسرام صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے کے بعد ٹرک اور بس کا ڈرائیور اور کلینر موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس نے دونوں گاڑیوں کو ضبط کر کے حادثہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔