ETV Bharat / state

بہار: عظیم اتحاد کا انتخابی منشور جاری، 10 لاکھ نوکریوں کا وعدہ - بہار اسمبلی انتخابات 2020

ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر عظیم اتحاد نے آج ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں انتخابی منشور جاری کیا اور دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت اقتدار میں آئی تو وہ غریب، پسماندہ افراد اور کسانوں کے لیے راحت لے کر آئیں گے، زرعی قانون معاف ہوگا۔

بہار: عظیم اتحاد کا انتخابی منشور جاری
بہار: عظیم اتحاد کا انتخابی منشور جاری
author img

By

Published : Oct 17, 2020, 11:51 AM IST

Updated : Oct 17, 2020, 1:49 PM IST

نتیش حکومت کو تبدیل کرنے کا عہد کرتے ہوئے عظیم اتحاد نے اپنا انتخابی منشور جاری کیا۔

پٹنہ کے موریہ ہوٹل میں منعقد پریس کانفرنس میں آر جے ڈی، کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں نے مل کر انتخابی منشور جاری کیا۔

پریس کانفرنس میں آر جے ڈی کے رہنما تیجسوی یادو نے نتیش حکومت پر نکتہ چینی کی۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اس مرتبہ انتخابات حکومت تبدیل کرنے کے عہد کے ساتھ شروع ہوچکا ہے۔

انتخابی منشور میں زرعی قانون معاف کرنے، اساتذہ کو یکساں کام پر یکساں تنخواہ دینے، جیویکا دی دی فنڈ میں اضافہ کرنے کی بات کہی گئی ہے۔

تجسوی نے کہا کہ جس دن ان کی حکومت بنے گی اور پہلی کابینہ میٹنگ ہوں گی، اسی دن 10 لاکھ مستقل نوکری دینے کا کام کریں گے۔

انتخابی منشور کے اہم نکات

  • کابینہ کے پہلے اجلاس میں 10 لاکھ مستقل نوکری دیں گے
  • تمام سرکاری بحالی امتحانات کی درخواست فیس ریاست کے نوجوانوں کے لیے مفت ہوگی
  • ریاست کے تحت ہوم ڈسٹرکٹ سے امتحانی مرکز تک کا سفر مفت ہوگا
  • بہار میں زرعی قانون معاف کریں گے
  • اساتذہ کو مساوی کام پر مساوی تنخواہ
  • جیویکا دی دی اسکیم کے فنڈ میں اضافہ کریں گے
  • حکومت بنی تو بہار میں ایئرپورٹ بنے گا
  • اب تک بہار کو اہم ریاست کا درجہ نہیں ملا

کانگریس کے رہنما رندیپ سرجے والا نے کہا کہ یہ انتخابات ناکام تجربہ کا انتخاب ہے، بہار کو ان 15 برسوں میں صرف دھوکہ ملا ہے۔ بہار سب کچھ برداشت کرسکتا ہے لیکن دھوکہ نہیں۔

Last Updated : Oct 17, 2020, 1:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.