ETV Bharat / state

Hafiz plus English education حفاظ کرام اب عصری علوم سے بھی آراستہ ہوں گے: عبدالباقی - پٹنہ اردو نیوز

بہار سنی وقف بورڈ پٹنہ کے ضلعی صدر عبدالباقی صدیقی نے کہا کہ شاہین گروپ کی جانب سے شروع کی گئی مدرسہ پلس مہم کے تحت دربھنگہ میں بھی ایک شاخ کھولی جائے گی۔جہاں معاشی طور پر کمزور حفاظ، عالم لڑکے و لڑکیوں کو مفت میں عصری تعلیم دی جائے گی۔

18280848
Etv Bharat18280848
author img

By

Published : Apr 18, 2023, 8:17 AM IST

حفاظ کرام اب عصری علوم سے بھی آراستہ ہوں گے: عبدالباقی

پٹنہ : جامعہ جمہوریہ محی العلوم کے سکریٹری و بہار سنی وقف بورڈ پٹنہ کے ضلعی صدر عبدالباقی صدیقی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے نامور علماء کرام و دانشوران کی سرپرستی میں شاہین گروپ ملک بھر کے عصری تعلیم سے بالکل نابلد 5000 حفاظ و عالم لڑکے اور لڑکیوں کو مفت تعلیم مع قیام و طعام فراہم کرے گا۔ جس کی مدت 18 مہینے کی ہوگی۔ اسی منصوبہ کے تحت شاہین گروپ نے بہار کے ارئی گاؤں جامعہ جمہوریہ محی العلوم دربھنگہ میں مدارس سے فارغ حفاظ کرام کے لیے خصوصی طور پر شاخ کھولنے کی منظوری دے دی ہے جس سے لوگوں میں خوشی کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔ بہار کے ان علاقوں میں جاکر بھی شاہین گروپ بچوں کو تعلیم سے جوڑنے کا کام کر رہی ہے۔

عبدالباقی صدیقی نے کہا کہ ہم لوگوں کی شروع سے خواہش تھی کہ ہمارے بہار میں بھی مدرسہ پلس کی طرز پر کوئی ایسا ادارہ قائم ہو جس سے حفاظ کرام کی صلاحیت کو ایک رخ مل سکے۔ اس کام کو شاہین گروپ کے چیئرمین عبدالقدیر نے محسوس کیا اور ان کی ہی ایماء پر دربھنگہ میں اس کی شاخ کھولنے کی منظوری دی۔ شاہین گروپ کا مقصد ملک بھر میں دس ہزار سے زائد حفاظ کرام کو عصری علوم سے جوڑنا ہے تاکہ وہ عصری علوم سے بھی آراستہ ہو سکیں۔

عبدالباقی نے مزید کہا کے ہمارے پاس 150 سیٹ ہے، جس میں طلباء قیام و طعام رکھنے کی کوشش کی ہے۔ اس کے علاوہ جو طلباء معاشی طور پر نہایت ہی کمزور ہیں، ایسے طلباء کے لئے ادارہ کی جانب سے تعلیم بالکل مفت تعلیم دی جائے گی، آج کا دور مقابلہ جاتی دور ہے ایسے میں مدرسہ کے فارغین پیچھے کیسے رہ سکتے ہیں، یہ مدرسہ پلس کورس کی قیادت معروف عالم دین مولانا ارشد مدنی، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی اور مولانا محمود مدنی جیسے اہم اکابرین فرما رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Interview With Dr Abdul Qadeer مدرسہ پلس مہم سے متعلق ڈاکٹر عبدالقدیر سے خصوصی بات چیت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.