ETV Bharat / state

مدرسہ احیاء العلوم میں سالانہ جلسہ دستار بندی - سالانہ جلسہ دستار بندی

ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور کے مدرسہ احیاء العلوم کے سالانہ جلسہ میں علما نے حفاظ کرام کی دستاربندی کی گئی۔

جلسہ دستار بندی
author img

By

Published : Apr 15, 2019, 3:34 PM IST

مولانا انیس الرحمان قاسمی کی صدارت میں منعقدہ جلسہ دستار بندی میں پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد قاسمی صاحب نےخطاب کرتے ہوئےکہا کہ مدرسہ میں پڑھنے والے بچے اور ان کے والدین مبارک باد کے مستحق ہیں کیونکہ یہ بچے عام طور پر دنیاوی سرمایہ حاصل کرنے کی استعداد بہت کم ہوتی ہے اس کے باوجود بھی اپنی آخرت کو سنوارنے کی فکر میں یہ اپنے بچوں کو مدارس میں پڑھاتے ہیں۔

انہوں نے مدارس میں زیر تعلیم طلبہ کے بارے میں کہا کہ ذریعہ معاش کا مسئلہ صرف مدارس میں پڑھنے والے بچوں کا ہی نھیں، بلکہ یونیورسٹی میں اعلی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کےساتھ بھی ہے۔

انھوں نے اپنی تقریر میں اس بات ک اعتراف کیا کہ اسکول وکالج میں جوطلبا تعلیم حاصل کرتے ہیں ان میں اخلاقی قدروں کا بحران پایا جاتا ہے، وہ اپنے ماں باپ کی قدر نہیں کرتے، لیکن مدارس سے فارغ طلبہ کو ملازمت بھی مل جاتی ہے بھلے ہی تنخواہ کم ہو البتہ ان کا گزر بسر آسانی سے ہوجاتا ہے۔
مدرسہ کے ناظم مولانا اسجد ناظری صاحب نے بھی جلسہ سے خطاب کیا اور جلسہ میں شریک لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

Intro:Hi

Body:Hi

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.