ریاست بہار میں مدرسہ کے اساتذہ کو مارچ اور اپریل کی تنخواہ عید سے قبل حکومت نے دینے کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے تمام ڈی ای او کو اس تعلق سے ہدایت دی ہے۔
حکومت بہار نے مدرسہ کے اساتذہ کو عید کا تحفہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے اساتذہ کو مارچ اور اپریل مہینے کی تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری آر کے محاجن نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو اس تعلق سے ہدایت دی ہے۔
بروز جمعرات آر کے محا جن نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو اس تعلق سے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نویں جماعت کی تعلیم اور تعمیراتی کاموں کو 10 جون تک پورا کرائیں۔ شیوہر، سیتامڑھی اور مدھے پورہ کو چھوڑ کر تمام 35 اضلاع کے اساتذہ کی تنخواہ ادا کر دی گئی ہے۔ جبکہ ہڑتال سے لوٹنے والے کنٹریکٹ اساتذہ کی فروری کی تنخواہ کی ادائیگی کے لئے کاروائی کی جا رہی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'ریاست کی تمام پنچایتوں میں نویں درجہ کی تعلیم کے لئے تعمیراتی کام کی مدت میں توسیع کی گئی ہے. اب 10 جون تک پورا کرنے کی کوشش کریں.'