ETV Bharat / state

Madaris Islamia Convention مدارس اسلامیہ کنونشن اختتام پذیر

امارت شرعیہ کے زیر اہتمام بہار اڈیشہ جھارکھنڈ و بنگال کے علمائے مدارس کا مدارس اسلامیہ کنونشن پھلواری شریف کے المعہد العالی ہال میں امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی کے زیر صدارت منعقد ہوئی۔ اجلاس میں امارت شرعیہ کی جانب سے تجاویز بھی پیش کی گئی جس پر تمام شرکاء نے ہاتھ اٹھا کر اسے منظوری دی. Madaris Convention

مدارس اسلامیہ کنونشن اختتام پذیر
مدارس اسلامیہ کنونشن اختتام پذیر
author img

By

Published : Nov 15, 2022, 3:14 PM IST

Updated : Nov 22, 2022, 3:15 PM IST

پٹنہ :بہار کے پھلواری شریف میں واقع المعہد العالی ہال میں امارت شرعیہ کے زیر اہتمام بہار اڈیشہ جھارکھنڈ و بنگال کے علمائے مدارس کا مدارس اسلامیہ کنونشن کا اہتمام کیا گیا۔Madaris Convention Concluded At Phulwari Sharif Patna Bihar

مدارس اسلامیہ کنونشن اختتام پذیر

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ مدارس اور علماء مجموعی طور پر ہمیشہ بے داغ رہے ہیں. ان کے کام، مشن اور تحریکات صاف و شفاف رہے ہیں. یہ وہ مدارس اور علماء ہیں جنہوں نے ملک کی آزادی کے لئے جدوجہد میں قائدانہ کردار ادا کیا اور سرفروشانہ حصہ لیا ۔ جنہوں نے آزاد ہندوستان میں نئی نسل کی تعلیم، تعمیر اور تہذیب کی بیش بہا خدمات انجام دی. گزشتہ دو صدیوں میں انہیں مدارس کے تربیت یافتہ علماء نے برصغیر ہند کو قیادت دی ہے. مگر آج سیاسی مفاد کی خاطر مدارس پر الزام تراشی کا ماحول بنایا جا رہا ہے. یہ وہ لوگ ہیں جو نفرت اور تشدد کی آبیاری کرتے ہیں.

نائب امیر شریعت مولانا شمشاد رحمانی قاسمی نے کہا کہ آج ہم جس ادارے کے تاریخی ہال میں بیٹھے ہیں جس میں ہمیشہ ہمارے فلاح و بہبود کی باتیں ہوئی ہیں اور اس کے لئے لائحہ عمل اپنایا گیا ہے. مدرسوں کا وجود ملک کے لئے ایک عظیم نعمت ہے، اس کا ایک سو پچاس سالہ کردار گواہ ہے کہ یہاں ہمیشہ ملک کی تعمیر کا کام ہوا ہے. یہ مدارس آرٹیکل 30 میں ملے حقوق کے تحت چل رہے ہیں. ان میں سرکار دخل انداز نہیں ہو سکتی.

انہوں نے کہاکہ ملک میں تمام اقلیتوں کو اپنے ادارے قائم کرنے اور چلانے کا آئینی حق حاصل ہے. قائم مقام ناظم مولانا شبلی قاسمی نے کہا کہ ملک و ملت کی تعمیر میں مدارس اسلامیہ نے نمایاں کردار ادا کیا ہے.

یہ بھی پڑھیں:Jalsa e Dastarbandi in Madrasatul Huda گیا میں مدرسة الہدی میں جلسہ دستار بندی

اس موقع پر قاضی شریعت مولانا قاضی انظار عالم قاسمی ، نائب ناظم مفتی ثناء الہدی قاسمی ، مولانا سہیل احمد ندوی ، مولانا مشہود ندوی، مولانا ناظم، مولانا اعجاز احمد، مولانا ارشد سلفی، مولانا لطف اللہ، عبد الواحد رحمانی، ایم ایل سی قاری صہیب وغیرہ نے بھی اظہار خیال کیا. امیر شریعت کی دعا پر اجلاس اختتام کو پہنچا.Madaris Convention Concluded At Phulwari Sharif Patna Bihar

Last Updated : Nov 22, 2022, 3:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.