بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے انیس آباد موڑ پر واقع پنجاب نیشنل بینک سے جرائم پیشہ افراد نے 60 لاکھ روپے کی لوٹ انجام دی ہے۔
اطلاع کے مطابق 8 سے 10 کی تعداد میں موجود جرائم پیشہ افراد نے اس واقعہ کو انجام دیا ہے، انہوں نے بینک مینیجر اور وہاں موجود لوگوں کو یرغمال بناکر لوٹ کو انجام دیا۔
لوٹ کے بعد یہ تمام بدمعاش فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اطلاع ملنے کے بعد پہنچی پولیس تفتیش کر رہی ہے۔ یہ تمام جرائم پیشہ افراد بیور کی طرف فرار ہوئے ہیں۔