ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کی مدت میں ہو سکتا ہے اضافہ

ملک میں 14 اپریل تک لاک ڈاؤن ہے. وہیں بہار حکومت لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کے لئے ماہرین سے مشورہ لے رہی ہے

author img

By

Published : Apr 9, 2020, 6:37 PM IST

لاک ڈاؤن کی مدت میں ہو سکتا ہے اضافہ
لاک ڈاؤن کی مدت میں ہو سکتا ہے اضافہ

پٹنہ:کورونا وائرس کو لے کر جہاں پورے ملک میں 14 اپریل تک لاک ڈاؤن ہے. وہیں بہار حکومت لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کے لئے ماہرین سے مشورہ لے رہی ہے۔ حکومت کے کئی وزراء نے بھی لاک ڈاؤن کی مدت کو بڑھانے کے اشارے دیے ہیں.

وزیر اعظم مودی 11 اپریل کو اس معاملے پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ایک بار پھر سے تمام ریاستوں کے وزیراعلیٰ کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ اس کے بعد ہی کوئی فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔

لاک ڈاؤن کی مدت میں ہو سکتا ہے اضافہ
لاک ڈاؤن کی مدت میں ہو سکتا ہے اضافہ

بہار حکومت کے کئی وزراء کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس متاثرہ مریضوں کی تعداد بہار میں مسلسل بڑھ رہی ہے. لہذا بہار میں بھی لاک ڈاؤن بڑھنے کی امید ہے.

سڑک تعمیر کے وزیر نند کشور یادو نے کہا کہ 'وزیر اعظم نے پہلے ہی کہا تھا کہ لوگوں کی زندگی محفوظ رکھنا ہمارا پہلا مقصد ہے. اس لئے حکومت کی جانب سے مسلسل فیصلے بھی لئے جا رہے ہیں.

وہیں، منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر مہیشور ہزاری نے کہا کہ 'ہر ریاست کے مختلف صورت حال ہیں. فی الحال موسم بھی ساتھ دے رہا ہے، لیکن حکومت کی ماہرین سے مشورہ کے بعد ہی کوئی فیصلہ لی جائے گی ۔'

واضح رہے کہ بہار میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 50 سے زائد ہو چکی ہے. آنے والے دنوں میں حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر جانچ کرانے کے ارادے ہیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.