بھوج پور :کورونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے، جس نے روزانہ مزدور اور کسانوں کی مشکلات بڑھا کر رکھ دی ہے. دیہی علاقوں میں چئیت کے مہینے میں دلہن کی فصلوں کی کٹائی ہوتی ہے، لیکن اب ویساخ کا مہینہ آگیا ہے.ابھی تک بھوجپور علاقوں میں فصلوں کی کٹائی نہیں ہو پائی ہے. کورونا وائرس کے ڈر سے مزدور گھر سے باہر نہیں نکل رہے ہیں. کسان پہلے فصل کاٹنے والی مشین سے فصلوں کی کٹائی کر لیا کرتے تھے، لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے مشین بھی دستیا نہیں ہوسکی، جس سے کسانوں کی پریشانی بڑھی ہوئی ہے. کچھ کسان تو خود ہی دن رات اپنے فصلوں کی کٹائی میں لگے ہوئے ہیں۔
بھوجپور کے سندیش بلاک کے تحت آنے والے جمووا گاؤں کے سکھدیو چودھری، کامیشور چودھری، تپسیا نارائن چودھری سمیت کئی کسانوں نے بتایا کہ کورونا کے وجہ سے مزدور گھر سے باہر نکل ہی نہیں رہے ہیں. فصل کاٹنے کی مشین بھی دستیاب نہیں ہے اور جو دستیاب ہے. وہ من مانی رقم مانگ رہے ہیں۔ اتنا پیسہ ہم کسان کہاں سے لائیں گے.چیت کا مہینہ گزر گیا، اب بھی اگر فصلوں کی کٹائی نہیں ہوئی تو سارا فصل کھیتوں میں ہی برباد ہو جائے گا. ہم کسان دانے دانے کے محتاج ہو جائیں گے۔