ETV Bharat / state

بہار میں 6 ستمبر تک لاک ڈاﺅن میں توسیع - نجی شعبہ بہار

بہار حکومت نے کورونا انفیکشن کے تیز رفتار پھیلآ کو مد نظر رکھتے ہوئے روک تھام اور بچاﺅ کے لئے لاک ڈاﺅن کی مدت 06 ستمبر تک بڑھا دی ہے۔

Lockdown in Bihar extended till September 6
بہار میں 6 ستمبر تک لاک ڈاﺅن میں توسیع
author img

By

Published : Aug 17, 2020, 8:45 PM IST

محکمہ داخلہ کی جانب سے پیر کو جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ کورونا انفیکشن کے مد نظر مرکزی وزارت داخلہ نے 29 جولائی کو نئے رہنما اصول جاری کئے ہیں۔ اس کے علاوہ حکومت بہار نے ریاست کی صورتحال کو دیکھ کر اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ریاستی ہیڈکوارٹر، ضلعی ہیڈکوارٹر، سب ڈویژنل ہیڈکوارٹر، بلاک ہیدکوارٹر اور سبھی شہری علاقوں میں یکم اگست سے 06 ستمبر تک اضافی پابندی جاری رکھنے کا فیصلہ لیا ہے۔

Lockdown in Bihar extended till September 6
بہار میں 6 ستمبر تک لاک ڈاﺅن میں توسیع

اس مدت میں سبھی سرکاری دفاتر 50 فیصدی ملازمین کے ساتھ کھلے رہیں گے۔ اس کے ساتھ ہی نجی شعبہ کے دفاتر کوبھی پچاس فیصد ملازمین کے ساتھ کھولنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ جبکہ عدالتی کاموں سے متعلق دفاتر۔ادارے پٹنہ ہائی کورٹ انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایتوں کے مطابق کام کر یں گے۔

سبھی سرکاری اور پرائیوٹ ہسپتال اور طبی امور سے متعلق پیداوار اور تقسیم کے یونٹ، دواکی دکانیں، جانچ گھر، کلینک، نرسنگ ہوم اور ایمبولینس خدمات متاثر نہیں ہوں گی۔

طبی خدمات سے منسلک سبھی ملازمین، ڈاکٹرز، نرسز، پارا میڈیکل اسٹاف کے لئے آمد و رفت کے وسائل کے استعمال کی اجازت ہوگی ۔ اس کے ساتھ ہی مویشی ڈاکٹر سے متعلق خدمات اور اداروں پر بھی ایسا ہی ضابطہ نافذ رہے گا۔

محکمہ داخلہ کی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ ٹرین اور ہوائی جہازوں کی آمد و رفت مرکزی حکومت کے رہنما اصول کے مطابق پہلے کی طرح ہی ہوتی رہے گی۔ گارگو، ٹیکسی آٹورکشہ اور ہاتھ رکشہ کی آمد و رفت کی اجازت ہوگی لیکن پرائیوٹ گاڑیوں کی آمد و رفت صرف انہیں سرگرمیوں کیلئے کی جاسکیں گی جس کے لئے لاک ڈاﺅن میں اجازت دی گئی ہے۔

سرکاری دفاتر کے کام سے متعلق سرکاری اور پرائیوٹ گاڑیوں کے آمدورفت کی اجازت ہوگی۔ اسی طرح ضروری خدمات سے متعلق لوگوں کو گھر سے کام مقام تک جانے کیلئے گاڑی کے استعمال کی اجازت ہوگی۔ عوامی اور پرائیوٹ بسیں نہیں چلیں گی۔

لاک ڈاﺅن کی مدت میں تعمیراتی کاموں پر کوئی روک نہیں ہے اور ایسے کاموں سے متعلق سبھی ادارے کھلے رہیں گے۔ ساتھ ہی زراعتی کام بلا روک ٹو ک کئے جائیں گے اور اس سے منسلک دکانیں بھی کھلی رہیں گی۔ پہلے کی طرح ہی سبھی تعلیمی ادارے، ٹریننگ، ریسرچ اور کوچنگ ادارے بند رہیں گے۔ اس دوران آن لائن اور فاصلاتی طریقے سے طلباءکے درس وتدیس کا کام چلتا رہے گا۔

اس مدت میں سبھی عبادت گاہیں بند رہیں گی اور کسی بھی طرح کے مذہبی پروگراموں میں لوگوں کو جمع ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ کوئی سماجی، سیاسی، تفریحی، اکادمک، ثقافتی اور مذہبی پروگرام کا انعقاد بھی نہیں ہوگا۔ پارک اور جم اس مدت میں بند رہیں گے۔ پارک، جم اور تعلیمی ادارے پہلے کی طرح بند رکھے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.