ETV Bharat / state

بہار: 31 جولائی تک لاک ڈاون نافذ - lockdown was imposed in Bihar till July 31

بہار میں کرونا کے معاملے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے. اس کے پیش نظر حکومت کے جانب سے 16 سے 31 جولائی تک مکمل طور پر ریاست میں لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا ہے ۔

بہار: 31 جولائی تک لاک ڈاون نافذ
بہار: 31 جولائی تک لاک ڈاون نافذ
author img

By

Published : Jul 14, 2020, 8:24 PM IST

ریاست بہار میں کرونا کے معاملے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے. اس کے پیش نظر حکومت کے جانب سے 16 سے 31 جولائی تک مکمل طور پر ریاست میں لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا ہے ۔

اس دوران چیف سیکریٹری دیپک کمار نے بتایا ہے کہ 'دیہی علاقے کو چھوڑ کر ریاست کے تمام حصوں میں لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے. پبلک پلیس پر بھیڑ بھاڑ کو روکنے کے لئے گائیڈ لائن بھی جاری کئے گئے ہیں۔ جبکہ تمام ایمرجنسی خدمات کو لاک ڈاون سے باہر رکھا گیا ہے۔

اس دوران محکمہ ٹرانسپورٹ کے سیکریٹری سنجئے اگروال نے بتایا کہ 'سامان لانے والی گاڑیوں کو لاک ڈاون سے باہر رکھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ 'ہوائی سفر اور ٹرین چلتی رہیں گی. لاک ڈاون کے دوران راشن ،سبزی، پھل اور طبی خدمات سے جڑی سبھی دکانیں کھلی رہیں گی. سواری گاڑیوں میں آٹو رکشہ، بس اور دوسری گاڑیوں کے آمد و رفت پر پوری طرح پابندی رہے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'لاک ڈاؤن کے دوران کسی بھی طرح کے عوامی تقریب پر پابندی رہے گی، ریاست کے سبھی مذہبی مقامات پوری طرح بند رہیں گے. اس دوران ضروری اشیا کی دکانیں دن میں دو مرحلے میں کھلیں گی. پھل، سبزی گوشت مچھلی کی دکانیں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک. اور دوسرے مرحلے میں شام 4 بجے سے 7 بجے تک کھلیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.