ETV Bharat / state

'غریبوں اور کاشتکاروں کو نظر انداز کر کورونا کو شکست دینا ناممکن'

author img

By

Published : Apr 28, 2020, 10:22 AM IST

انصاف منچ کے ریاستی نائب صدر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 'فوری طور پر مزدوروں اور کاشتکاروں کے لئے راحت پیکج کا اعلان کیا جائے، جس میں تمام مزدوروں کو دس ہزار روپے گزارا بھتہ اور فی ایکڑ فصل نقصان کا تخمینہ لگاکر پچیس ہزار روپے کی ادائیگی کی جائے۔'

'غریبوں اور کاشتکاروں کو نظر انداز کر کورونا کو شکست دینا ناممکن'
'غریبوں اور کاشتکاروں کو نظر انداز کر کورونا کو شکست دینا ناممکن'

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں انصاف منچ کے ریاستی نائب صدر نیاز احمد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ' گاؤں کے غریبوں اور کاشتکاروں کو کورونا جیسی وبا سے لاک ڈاؤن میں چھوٹ دی جائے۔'

اس موقع پر نیاز احمد نے کہا کہ 'گاؤں کے مزدوروں اور کاشتکاروں کی حق تلفی کرکے کورونا جیسی وباء کو شکست دینا ناممکن ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب مزدوروں اور کاشتکاروں کو کافی مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔'

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 'فوری طور پر مزدوروں اور کاشتکاروں کے لئے راحت پیکج کا اعلان کیا جائے، جس میں تمام مزدوروں کو دس ہزار روپے گزارا بھتہ اور فی ایکڑ فصل نقصان کا پچیس ہزار روپے دیا جائے۔'

واضح رہے کہ 'دربھنگہ میں پہلا کورونا مثبت مریض ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ کورونا مریض کی تصدیق ضلع مجسٹریٹ نے کی ہے اور علاقے کو سیل کر دیا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.