ریاست بہار کے ضلع بانکا میں سدھا ڈیری روزانہ 6 ہزار لیٹر دودھ فروخت کرتی تھی۔ لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے دودھ کے کاروبار میں کمی آئی ہے۔ اب دودھ کی کھپت 4 ہزار لیٹر رہ گئی ہے۔ لاک ڈاؤن کا سیدھا اثر پیکٹ دودھ کی فروخت پر بھی پڑ رہا ہے۔
اطلاع کے مطابق 'لاک ڈاؤن کی وجہ سے دودھ کی کھپت میں 2 ہزار لیٹر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ سدھا ڈیری کی دیگر اشیا کی فروخت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
عام لوگوں کو کورونا وائرس سے بچانے کے لئے پورے ملک میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے بہت سارے کاروبار متاثر ہورہے ہے۔
ضلع میں ہر روز 6 ہزار لیٹر پیکٹ دودھ فروخت ہوتا تھا۔ اب یہ 4 ہزار لیٹر رہ گیا ہے۔ دودھ کی فروخت میں دو ہزار لیٹر کمی واقع ہوئی ہے۔
سدھا ڈیری کے سائٹ انچارج روی کانت کے مطابق' لاک ڈاؤن کا اثر دودھ کی فروخت پر واضح طور پر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ تاہم دیہی علاقوں سے آنے والے دودھ کی مقدار میں اضافہ ہوا ہے۔ لیکن فروخت متاثر ہونے کی وجہ سے روزانہ مانیٹرنگ کرنی پڑ رہی ہے۔
سائٹ انچارج نے بتایا کہ 'لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ گھروں سے کم نکل رہے ہیں۔ اس لئے سدھا دودھ کی فروخت کے ساتھ ساتھ دوسری مصنوعات بھی متاثر ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 'تمام مصنوعات کی فروخت میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے۔'