مرد سے لے کر خاتون اور جوان و بچے بھی شراب لوٹ میں پیش پیش رہے۔ جس کے ہاتھ جو ملا امرت سمجھ کر گھر لے گیا۔ شراب لوٹ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے اور لوگ اس پر منفی کمینٹ کر رہے ہیں۔
نینو کار بنگال سے شراب لے کر کشن گنج کی طرف جا رہی تھی کہ جوکی ہاٹ میں بھیبھرا چوک کے پاس ایک ٹرک نے زبردست ٹکر ماری جس سے نینو کار بری طرح حادثے کا شکار ہو گئی۔
ٹکر کے بعد ٹرک بھاگنے میں کامیاب رہا، حادثے کا شکار نینو کار کے اندر شراب اور بیئر کا کین دکھائی دینے لگا، جسے آگے کے حصے میں چھپا کر رکھا گیا تھا۔ حادثہ ہوتے ہی گاؤں کے مقامی لوگ وہاں پہنچے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے شراب کی لوٹ مار ہونے لگی۔
کچھ لوگوں نے پولس تھانہ کو اطلاع دی مگر آدھے گھنٹے کے تاخیر سے پولس جائے وقوع پر پہنچی تب تک گاؤں والوں نے نینو کار خالی ہو چکی تھی۔
مقامی لوگوں نے شراب لے جا رہے ڈرائیور کو پکڑ رکھا تھا جسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا، پولیس کار اور ڈرائیور کو تھانہ لے گئی مگر لوٹی گئی شراب کو برآمد نہیں کر پائی۔
نینو کار کے ڈرائیور کا نام ویویک کمار ولد نریندر کمار ہے جو پورنیہ کے زیرو مائل منڈی کا رہنے والا ہے جبکہ کار میں موجود شراب تسکر موقع سے بھاگنے میں کامیاب رہا۔