ETV Bharat / state

Khalil Mob Lynching Update: خلیل رضوی ماب لنچنگ پر مقامی ہندؤں کا رد عمل

گائے کے نام پر بہار کے ضلع سمستی پور میں جے ڈی یو کارکن خلیل رضوی کی مبینہ ماب لنچنگ پر مقامی ہندؤں نے سخت برہمی کا اظہار کیا Khalil Mob Lynching Update۔ انہوں نے قصورواروں کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ Local Hindu Reacts on Khalil Mob Lynching

Khalil Mob Lynching Update: خلیل رضوی ماب لنچنگ پر مقامی ہندؤں کا رد عمل
author img

By

Published : Feb 25, 2022, 8:11 PM IST

سمستی پور: گزشتہ دنوں سمستی پور کے مسری گھراری میں شرپسندوں کے ذریعہ جے ڈی یو کارکن خلیل رضوی کی ماب لنچنگ کا معاملہ اب طول پکڑتا جا رہا ہے اور حکومت سے انصاف کا مطالبہ تیز ہو رہا ہے۔ ایک طرف جہاں مقتول کے اہل خانہ سے تعزیت کرنے کے لیے تمام پارٹیوں کے لیڈران ان کے آبائی گاؤں پہنچ رہے ہیں، وہیں گاؤں کے مقامی ہندوؤں بھی حکومت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

مقامی ہندؤں نے اس معاملے میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حکومت سے جلد سے جلد ظالموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ Local Hindu Reacts on Khalil Mob Lynching

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں یہاں کے مقامی ہندوؤں نے بتایا کہ خلیل رضوی ایک شریف اور سبھوں کے دکھ سکھ میں کام آنے والا شخص تھا، اس کے سبھی سے اچھے تعلقات تھے، جتنا وہ مسلمانوں کے کام آتا تھا اتنا ہی وہ ہمارے ساتھ کھڑا رہتا تھا، اس کے ساتھ ظلم ہوا، جس نے بھی ایسا کیا ہے چاہے وہ کسی بھی دھرم یا مذہب سے تعلق رکھتا ہو، اسے پھانسی کی سزا ملنی چاہیے۔ خلیل رضوی اس علاقے کے لوگوں کے زبان پر رہتا تھا، کسی بھی وقت وہ لوگوں کی مدد کرنے کو تیار رہتا تھا۔'

ویڈیو
مقامی ہندوؤں نے کہاکہ' کچھ لوگ ہیں جو ہمارے درمیان بھائی چارہ اور کنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ ہم صدیوں سے ایک ساتھ رہتے آئے ہیں اور آگے بھی رہیں گے۔ ہمارے اس اتحاد کو کچھ لوگ مذہب کا نام دے کر توڑنا چاہتے ہیں۔ یہاں ہندو مسلم اتحاد کے آگے فسطائیت ذہنیت رکھنے والے اپنے مقصد میں ناکام ثابت ہوں گے۔'

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.