ETV Bharat / state

لوجپا، بہار کی 119 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی

لوک جن شکتی پارٹی نے جھارکھنڈ الیکشن کی طرز پر بہار اسمبلی الیکشن میں بھی تنہا لڑنے کا اشارہ دیا ہے اور بہار کی نصف سے زائد سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارنے کا اعلان کیا ہے۔

لوجپا بہار کے 119 سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

author img

By

Published : Feb 12, 2020, 5:07 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 2:39 AM IST

دراصل لوک جن شکتی کے ریاستی نائب صدر اور ارریہ ضلع انچارج یوسف صلاح الدین نے آج ارریہ پہنچنے پر سرکٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مذکورہ باتیں کہی۔

دیکھیں ویڈیو

یوسف صلاح الدین نے کہا کہ 'آئندہ 14 اپریل کو پٹنہ کے گاندھی میدان میں ہونے والی ریلی کی تیاری کے سلسلے میں ارریہ آنا ہوا، جس کی تیاری زوروں پر ہے۔'

یوسف نے کہا کہ 'پارٹی ممبر سازی مہم بھی چلائے گی اور ارریہ ضلع سے ایک لاکھ نوجوانوں کو پارٹی سے جوڑے گی۔ آئندہ اکتوبر نومبر میں ہونے والی اسمبلی انتخاب میں پارٹی پورے بہار میں 119 نشستوں پر امیدوار کھڑا کرے گی، اسی سلسلے میں پارٹی بوتھ سطح سے کارکنوں کے ساتھ میٹنگ کر پارٹی کو مضبوط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔'

ضلع صدر اوم پرکاش پودار نے کہا کہ ہماری پارٹی پوری مستعدی کے ساتھ ممبر سازی مہم میں لگی ہے، آنے والے بہار اسمبلی انتخاب میں پارٹی ارریہ ضلع میں تین جگہوں سے امیدوار کھڑا کرے گی، جس میں ارریہ، جوکی ہاٹ اور نرپت گنج شامل ہے۔

اس موقع پر مظہر عالم، آشوتوش جھا، ابو ارشد، خاتون سیل کی ضلع انچارج روشن آرا، عارفین انصاری، اشفاق عالم سمیت درجنوں کارکنان شامل تھے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 2:39 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.