ETV Bharat / state

شاعر زبیر الحسن غافل کو پس مرگ بہار ساہتیہ رتن ایوارڈ - urdu news

ارریہ کے معروف شاعر اور سبکدوش جج مرحوم زبیر الحسن غافل کو پس مرگ "بہار ساہتیہ رتن ایوارڈ" سے نوازا گیا۔

شاعر زبیر الحسن غافل کو پس مرگ بہار ساہتیہ رتن ایوارڈ

author img

By

Published : Mar 16, 2021, 1:00 PM IST

ارریہ: پٹنہ کے موریہ ہوٹل میں کل دیر شب لٹریری تقریب کے پانچواں ایپی سوڈ " ایڈوانٹیچ روبرو" کا اہتمام کیا گیا، شاعری، غزل اور ادب سے آراستہ اس تقریب نے عظیم آباد کے ادب و شاعری کے قدردانوں کا دل جیت لیا۔

اس دوران پروگرام میں معروف شاعرہ شبینہ ادیب کے منفرد لب و لہجہ اور معروف ٹی وی اینکر نغمہ سحر کے معنی خیز اور متاثر کن مکالمے نے سامعین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔

اس موقع پر مختلف حلقوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے ادباء، شعراء، سماجی کارکن، کواعزاز سے نوازا گیا. جس میں ارریہ کے معروف شاعر اور سبکدوش جج مرحوم زبیر الحسن غافل کو پس مرگ "بہار ساہتیہ رتن ایوارڈ" سے نوازا گیا۔

یہ ایوارڈ غافل صاحب کے ہونہار فرزند اور معروف شاعر و ادیب اسلم حسن کمشنر انکم ٹیکس کو وزیر اقلیتی فلاح و زماں خان اور معروف سرجن ڈاکٹر احمد عبد الحئی کے ہاتھوں سے دیا گیا۔

سیمانچل کے ارریہ سے تعلق رکھنے والے زبیر الحسن غافل کا چند ماہ قبل رحلت ہو گیا تھا، آپ عدالت کے اونچی کرسی پر رہتے ہوئے ہمیشہ حاشیے پر بیٹھے لوگوں کے درد کو محسوس کیا، ان کی طنزیہ شاعری میں اس کی مکمل جھلک دکھائی دیتی ہے۔

زبیر الحسن غافل نے اپنی شاعری کے ذریعہ نہ صرف سماج کے بکھرے ہوئے گیسو کو سلجھانے کی کوشش کی بلکہ مادہ پرست دنیا کو دوسروں کے دکھ درد میں کام آنے کا پیغام دیا۔ اب ان کے فرزند اس عظیم وراثت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

اس موقع پر اسلم حسن نے کہا کہ 'یہ ایوارڈ صرف میرے والد محترم کے لئے نہیں ان تمام حساس اور دردمند احباب کے لئے بھی ہے جو کسی نہ کسی شکل میں اردو کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔ اس اعزاز سے ارریہ کے ادبی حلقوں میں خوشی کی لہر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.