بھاگلپور کے سنیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ آشیش بھارتی نے اس تعلق سے بتایا کہ جھارکھنڈ سے شراب کی ایک بڑی کھیپ کے آنے کی اطلاع ملی تھی۔
جس کی بنیاد پر پولیس نے بائی پاس پر گاڑی چیکنگ مہم چلائی اور اس دوران شبہ کی بنیاد پر ایک پک اپ وین کو روکا گیا اور اس کی تلاشی لی گئی۔
وین میں چھپا کر لائی گئی 197کارٹن دیسی شراب اور 18 کارٹن بدیسی شراب کو ضبط کیا ہے۔
بھارتی نے بتایا کہ اس کاروائی میں د و اسمگلرز کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جن کی شناخت مدھے پورا ضلع کے رہنے والے جیتندر کمار اور سہرسہ ضلع کے باشندہ ابھیشیک کمار عرف ڈبلو کے طورپر کی گئی ہے۔
سنیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ اس سلسلے میں دونوں اسمگلرز کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے بعد پولیس سختی سے تفتیش کر رہی ہے۔