ریاست بہار کے ضلع گیا میں محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے، جسکی وجہ سے انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں میں رہیں۔
ضلع گیا میں گذشتہ تین دنوں سے مسلسل بارش ہورہی ہے، جس کے سبب محکمہ موسمیات نے شام پانچ بجے سے رات نوبجے تک بجلی کے کڑکنے اور گرنے کے آثار ظاہر کئے ہیں۔
انتظامیہ نے شام پانچ بجے سے نوبجے رات تک گھروں سے نہیں نکلنے کی ہدایت جاری کیا ہے، ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے سوشل ذرائع کے توسط سے اپیل جاری کیا ہے کہ محکمہ موسمیات نے شام 5 بجے سے 9 بجےرات تک آسمانی بجلی گرنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔
لہذا گیا ضلع انتظامیہ عام لوگوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس عرصے کے دوران گھروں سے باہر نہ آئیں اور کھلے میں موبائل فون کا استعمال نہیں کریں۔
درختوں اور بجلی کے کھمبوں وغیرہ کے نیچے نہ کھڑے ہوں، محفوظ طریقے سے اپنے گھروں میں ہی رہیں۔