ریاست بہار کے اورنگ آباد میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ چار افراد جھلس گئے ہیں۔جن کا پٹنہ پی ایم سی ایچ اسپتال میں علاج جاری ہے۔ وہیں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو آفات سے متعلق امدادی فنڈ کے تحت ہر ایک کنبہ کو چار لاکھ روپےمعاوضے کی رقم دی جائے گی۔
غور طلب ہے کہ پہلا واقعہ گوہ تھانہ علاقے کے دوہرا کی ہے۔ ندی کے کنارے دو بھائی مویشی چرا رہے تھے ، تبھی اچانک آسمانی بجلی گرنے سے وہ ہلاک ہوگئے۔
دوسرا واقعہ اسی تھانے کے گاؤں شیخ پورہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک نوعمر نوجوان کی موت ہوگئی۔ تیسرا واقعہ پوتھو تھانے کے علاقے میں ایک خاتون کی موت ہوئی۔ جبکہ دو خواتین شدید جھلس گئی ہیں۔
تمام زخمیوں کو فوری طور پر گوہ اور ہس پورہ سی ایچ سی لایا گیا۔ علاج کے بعد ، سب کو بہتر علاج کے لئے پٹنہ پی ایم سی ایچ ریفر کردیا گیا ہے۔ ضلع میں آسمانی بجلی کا قہر جاری ہے جس کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رکن اسمبلی نے 'انفارمیشن ٹیکنالوجی' عمارت کا افتتاح کیا
اس ضمن میں اورنگ آباد کے ڈی ایم سوربھ جوروال نے بتایا کہ ضلع میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ جہاں بجلی گرنے سے چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ تاہم ، 4 افراد شدید جھلس چکے ہیں۔ جن کا علاج ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں جاری ہے۔ ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو آفات سے متعلق امدادی فنڈ کے تحت ہر ایک کو چار لاکھ کی معاوضے کی رقم دی جائے گی۔