ریاست بہار میں قانون ساز کونسل کے لیے کل 17 سیٹوں پر ہونے والے انتخابات کو الیکشن کمیشن نے آرٹیکل 324 کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ملتوی کر دیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے، جس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ لیا ہے. حالانکہ مئی کے مہینے میں بہار قانون ساز کونسل کے کئی ارکان کی مدت ختم ہو رہی ہے.

بتایا جا ریا ہے کہ الیکشن کمیشن کے جانب سے جو نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ، اس کے مطابق فی الحال ایم ایل سی انتخابات کو منسوخ کیا جا رہا ہے ،باقی آگے کے حالات کو دیکھتے ہوئے کوئی اعلان کیا جائے گا.
واضح رہے کہ مئی کے مہینے میں جن ارکان کے مدت ختم ہو رہی ہے، ان میں بہار حکومت کے دو وزیر اشوک چودھری اور نیرج کمار شامل ہیں.
ان کے علاوہ بہار قانون ساز کونسل کے ایگزیکٹو چیئرمین ہارون رشید اور کانگریس کے ریاستی صدر مدن موہن جھا کی بھی مدت مئی مہینے میں ختم ہو رہی ہے.