ETV Bharat / state

بھبھوا کے سابق رکن اسمبلی کی برسی منائی گئی - ریاست بہار کے ضلع کیمور کے گاوں کھریندا

سابق رکن اسمبلی آنجہانی وجئے شنکر پانڈے کے آبائی گاؤں کھریندا میں ان کی پہلی برسی منائی گئی۔

mla barsi
mla barsi
author img

By

Published : Feb 17, 2020, 11:08 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 2:36 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور کے گاؤں کھریندا کے رہنے والے سابق رکن اسمبلی آنجہانی وجئے شنکر پانڈے کا گذشتہ سال انتقال ہو گیا تھا، جس کے بعد ان کی پہلی برسی منائی گئی۔

برسی کے موقع پر گاؤں کے لوگوں اور سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی اور آنجہانی وجئے شنکر پانڈے کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کی۔

بھبھوا کے سابق ایم ایل اے کی برسی کا اہتمام

یہ بھی پڑھیے
آج کا دن تاریخ کے آئینے میں
دہلی: انکاؤنٹر میں دو ہلاک

اس دوران سیاسی رہنماؤں میں سے بے جے پی کے ضلع انچارج وزیر سنتوش کمار نرالا، ایم ایل اے بھبھوا رنکی رانی پانڈے، ایم ایل اے موہنیاں اسمبلی نرنجن رام، لوک جن شکتی پارٹی کے ضلع صدر رام یش کشواہا، کانگریس لیڈر انیل تیواری، آر جے ڈی لیڈر پشوپتی ناتھ، بھولا سنگھ سمیت کافی تعداد میں سیاسی کارکنان نے شرکت کی۔

سابق ایم ایل اے آنجہانی وجئے شنکر پانڈے کے بیٹے و کانگریس آل انڈیا کمیٹی کے ممبر منا پانڈے نے اپنے خطاب میں آنجہانی رکن اسمبلی کی زندگی اور انکی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔

واضح رہے کہ آنجہانی وجئے شنکر پانڈے بھبھوا اسمبلی حلقہ سے سنہ 1990 تا 1995 تک کانگریس پارٹی سے ایم ایل اے رہے۔ 85 سال کی عمر میں بنارس کے ہیریٹیج ہاسپیٹل میں آج ہی کی دن سنہ 2019 میں اس دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 2:36 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.