ریاست بہار کے ارریہ میں آج محکمہ ایکسائڈ کے جانب سے چلائے جا رہے گاڑی چیکنگ مہم کے دوران 299 کارٹون غیر قانونی شراب ایک ٹرک سے ضبط کیا گیا جو آسام سے حاجی پور جا رہا تھا، ضبط شراب کی قیمت تقریبا 25 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے.
بتایا جا رہا ہے کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر محکمہ ایکسائڈ نے جوکی ھاٹ کے جہان پور ٹول ٹیکس کے قریب گاڑی چیکنگ مہم کی شروعات کی تھی، اسی درمیان ایک ٹرک کی تلاشی لی گئی جس میں پولیس کو چکمہ دینے کے لئے غیر قانونی شراب کے باہر مکا فصل کی بوری رکھی ہوئی تھی پولیس نے سنجیدگی سے پوری گاڑی کی تلاشی لی جس کے بعد یہ معاملہ سامنے آیا.
اس دوران گرفتار ٹرک ڈرائیور کی شناخت الہ آباد باشندہ سشیل کمار کے طور پر ہوئی ہے۔
محکمہ ایکسائڈ آفیسر امرتیش کمار نے بتایا کہ شراب کو آسام میں لوڈ کیا گیا تھا جس کو حاجی پور لے کر جانا تھا۔ فی الحال ڈرائیور سے مزید پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے تاکہ حاجی پور میں شراب گروہ کا پتہ لگایا جا سکے.