رانچی: چارہ گھوٹالہ کیس میں سزا یافتہ اور رانچی کے رمز میں علازرت آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کے علاج کر رہے ڈاکٹر امیش پرساد نے آج بتایا کہ لالو پرساد یادو کی طبیعت کبھی بھی خراب ہوسکتی ہے ، کیونکہ ان کا کڈنی محض 25 فیصد ہی کام کر رہی ہے۔
ڈاکٹر امیش پرساد نے کہا کہ لالو پرساد کی حالیہ جانچ رپورٹ کو دیکھنے کے بعد یہ کہا جاسکتا ہے کہ اس کا گردہ صرف 25 فیصد ہی کام کر رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں انہیں ڈالیسیز کی بھی ضرورت پڑسکتی ہے۔ یا باہر بھیجنے کی بھی ضرورت پڑسکتی ہے۔ کیونکہ گردے کے مریضوں کے لئے بہتر نیفروولوجی صرف دہلی کے ایمس میں ہی دستیاب ہے۔
ڈاکٹر امیش کمار نے بتایا کہ شوگر ہونے کی وجہ سے لالو یادو کے گردے متاثر ہورہے ہیں۔ حالانکہ شوگر کم کرنے کے لئے انسولین کی دوائیں دی جارہی ہے، اس کے باوجود بھی گردے کے کام کرنے کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
گزشتہ دنوں یہ کہا جارہا تھا کہ لالو یادو کو ہوٹوار جیل میں منتقل کیا جائے گا لیکن ان کی صحت میں دن بدن گراوٹ آرہی ہے، لہذا بہتر علاج کے لئے انہیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھنا ضروری ہے۔