ETV Bharat / state

جھارکھنڈ: لالو یادو کی ضمانت پر جمعہ کو سماعت - etv bharat Jharkhand

سزایافتہ لالو پرساد یادو کی دمکا خزانے سے غیر قانونی طور پر رقم نکالنے کے معاملے میں دائر ضمانت عرضی پر آج سماعت ہوگی ۔

جھارکھنڈ: لالو یادو کی ضمانت پر جمعہ کو سماعت

author img

By

Published : Nov 27, 2020, 11:04 AM IST

لالو پرساد یادو کی درخواست ضمانت پر جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں جمعہ کو سماعت ہونی ہے۔ کیا لالو یادو ضمانت ملنے کے بعد جمعہ کو جیل سے باہر آجائیں گے؟

رانچی: چارہ بدعنوانی معاملے میں سزایافتہ لالو پرساد یادو کی دمکا خزانے سے غیر قانونی طور پر رقم نکالنے کے معاملے میں دائر ضمانت عرضی پر آج سماعت ہوگی ۔

لالو پرساد کو چارہ بدعنوانی کے تین معاملے میں پہلے سے ضمانت مل چکی ہے۔ ایسے میں چوتھے کیس میں ضمانت ملتے ہی انہیں جیل سے رہا کر دیا جائے گا۔

ضمانت کی درخواست پر 27 نومبر کو ہائی کورٹ میں سماعت ہونی ہے، ایسے میں اگر انہیں ضمانت مل جاتی ہے تو بھی وہ جمعہ کو جیل سے باہر نہیں آپائیں گے۔

لالو پرساد یادو کو باہر نکالنے کے لئے بہت تیزی سے کارروائی کی جاتی ہے تو بھی وہ ہفتہ کی شام تک باہر نکل پائیں گے، اگر تمام قواعد ہفتہ کو پورے نہیں ہوتے ہیں تو منگل یعنی یکم دسمبر کو وہ جیل سے باہر آپائیں گے کیونکہ اتوار کے روز عدالت بند رہتی ہے اور پیر کو نچلی عدالت میں چھٹی ہوتی ہے۔

اس تعلق سے ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سچن کمار نے بتایا کہ اگر لالو یادو کو ہائی کورٹ سے ضمانت ملتی ہے تو جج کے ذریعہ ایک حکم لکھا جاتا ہے۔ اس کے بعد تمام عمل مکمل ہونے کے بعد جج کے دستخط ہوتے ہیں اور یہ حکم نچلی عدالت کو بھیجا جاتا ہے۔

ہائی کورٹ سے بھیجا گیا حکم نچلی عدالت میں جانے کے بعد ضمانت کی شرط کے مطابق درخواست گزار کو نچلی عدالت میں ضمانت کے بانڈ کو بھرنا ہوتا ہے۔ ضمانت بانڈ کی تمام کارروائی پوری ہونے کے بعد ہی نچلی عدالت کے حکم کو جیل افسران کو بھیجا جاتا ہے۔

اس کے بعد جیل انتظامیہ ان کی رہائی کا عمل مکمل کرے گی ، اس کے بعد لالو پرساد کی رہائی ممکن ہوگی۔ ایسی صورتحال میں یہ بات واضح ہے کہ لالو پرساد کی 27 نومبر کو ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد بھی اس دن ان کی رہائی ممکن نہیں ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.