ETV Bharat / state

Lalu On Rahul Gandhi Marriage 'شادی کریئے، داڑھی مت بڑھائیے ہم لوگ بارات میں جائیں گے' - لالو یادو کا مزاحیہ انداز

آر جے ڈی صدر لالو یادو نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے کہا کہ 'اب بھی وقت نہیں گزرا ہے۔ جلدی شادی کریئے، داڑھی مت بڑھائیے۔ ہم لوگ بارات میں جائیں گے۔'

'شادی کریئے، داڑھی مت بڑھائیے ہم لوگ بارات میں جائیں گے'

author img

By

Published : Jun 23, 2023, 7:25 PM IST

Updated : Jun 23, 2023, 7:39 PM IST

'شادی کریئے، داڑھی مت بڑھائیے ہم لوگ بارات میں جائیں گے'

پٹنہ: بہار میں کئی گھنٹے تک جاری رہنے والا اپوزیشن پارٹیوں کا عام اجلاس اختتام کو پہنچ گیا۔ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے مختلف موضوعات پر غور کیا اور اب اگلی میٹنگ 12 جولائی کو شملہ میں ہوگی۔ اسی درمیان آر جے ڈی سپریمو لالو یادو کے مضحکہ خیز انداز نے ایک بار پھر سب کو ہنسا دیا۔ لالو یادو نے مزاحیہ انداز میں راہل گاندھی سے کہا کہ داڑھی مت بڑھائیے شادی کریئے۔ آپ کی والدہ (سونیا گاندھی) کہہ رہی تھیں کہ وہ میری بات نہیں سنتے۔ آپ لوگ راہل گاندھی کی شادی کروائیں۔ لالو کی بات سن کر پریس کانفرنس میں موجود سبھی لوگ ہنسنے لگے۔

آر جے ڈی سپریمو لالو یادو نے کہا کہ ''آپ گھومنے لگے ہیں تو داڑھی بڑھا لیے ہیں، تھوڑا چھوٹا کر لیجئے، اب اور نیچے نہ جانے دیجئےگا، نتیش جی کا بھی یہی خیال ہے کہ آپ اپنی داڑھی چھوٹی کر لیں، آپ نے ہماری بات نہیں سنی، آپ کو شادی کرلینی چاہیے تھی۔" اس دوران راہل گاندھی نے بھی لالو یادو کو مسکراتے ہوئے جواب دیا۔ بڑے پیار اور احترام کے ساتھ راہل نے لالو سے کہا کہ ''ہاں ہاں، اب میں شادی کروں گا۔'' راہل کے جواب کے بعد سب ہنسنے لگے۔ اس دوران بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے۔ لالو نے یہاں تک کہا کہ نتیش کمار کی بھی رائے ہے کہ آپ اپنی داڑھی چھوٹی کر لیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ لالو کے انوکھے انداز کی وجہ سے اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کا اختتام خوشگوار رہا۔

یہ بھی پڑھیں: Patna Opposition Meeting پٹنہ میں اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ اختتام پذیر، اگلی میٹنگ 12 جولائی کو شملہ میں

Last Updated : Jun 23, 2023, 7:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.